افغانستان حکومت کی پابندیوں میں مزید اضافہ ، شہری پریشان۔
آن لائن (اعتماد ٹی وی) افغانستان حکومت نے ملک میں اسلامی قوانین کو رائج کرنے کے لئے بہت سے پابندیاں لگائی ہیں جن میں زیادہ تر خواتین کے حوالے سے ہیں۔ سب سے پہلے بچیوں کی تعلیم کے متعلق اعلان کیا کہ تعلیم کو نہیں روکا جائے گا ۔ پھر سکول بند کر دئیے گئے۔ اسکے بعد خواتین کو ملازمت سے نکلوا دیا۔
مزید انھوں نے خواتین کے اکیلے سفر کرنے پر پابندی عائد کر دی۔ خواتین بغیر محرم کے سفر نہیں کر سکتی۔ یہ پابندی غیرملکی خواتین پر بھی لاگو ہے۔ اب اس میں مزید پابندی شامل کرتے ہوئے فیصلہ کیا ہے کہ خواتین و مرد رات کو ہوٹلوں میں اکھٹے کھانا نہیں کھا سکتے۔ افغانستا ن کے علاقے ہرات میں اس کو لاگو کر دیا گیا ہے۔
ہرات میں ہوٹل انتظامیہ کو حکم دیا گیا ہے کہ ایسے افراد جو کہ غیر شادی شدہ ہیں وہ ہوٹلوں میں اکھٹے کھانا نہیں کھا سکتے۔ انتظامیہ کی جانب سے اس بات کی تصدیق کی گئی ہے کہ حکومت نے یہ احکام جاری کر دئیے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ پارکس اور سیر وتفریخ کی جگہ بھی مرد و خواتین اکھٹے نہیں جا سکتے۔
خواتین کے پارکوں میں دن متعین کئے گئے ہیں جن میں جمعرات، جمعہ اور ہفتہ کے دن خواتین کے لئے مختص کیے گئے ہیں اور باقی دن مردوں کا داخلہ جاری ہو گا۔خواتین عوامی مقامات پر برقعہ پہن کر جائیں گی۔
مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب… Read More
لوگ مشہوری کے لئے انعام کا اعلان کرتے دیتے مگر۔۔۔ ارشد ندیم کے پاٹنر کے… Read More
ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا؟ جان کر آپ بھی حیران رہ… Read More
رواں سال مون سون کا سیزن اپنے پورے جوش کے ساتھ جا رہا ہے اور… Read More
ارشد ندیم نے اپنی ماں سے کیا وعدہ کیا تھا، ان کی والدہ نے سب… Read More
ہم سات بہن بھائی ہیں اور سارا سال گوشت نہیں کھا پاتے، عیدالاضحٰی کو ہمیں۔۔۔۔۔… Read More