اہم خبریں

عالم بننا زیادہ مشکل ہے یا بیوی کی نظر میں اچھا شوہر؟ مفتی طارق کے جواب نے سب کو پیچھے چھوڑ دیا

مانے نہ مانے بیوی ہی نہ مانے عالم تو سارا مانے ہے۔مفتی طارق مسعود کا دلچسپ تبصرہ

لاہور (اعتماد ٹی وی ) میاں بیوی کا رشتہ ایسا ہے کہ ان کی نوک جھوک ہونا لازمی ہے جیسا کہ بزرگوں کا قول جہاں دو برتن ساتھ ہوں گے آواز تو آئے گی۔ میاں بیوی کے رشتے میں پیار کے ساتھ تکرار بھی بہت ہوتی ہے۔ دونو ں ایک دوسرے کی اہمیت سمجھنے کے باوجود ایک دوسرے پر تنقید و مزاح کا کوئی موقع ہاتھ جانے نہیں دیتے ۔

 

Advertisement

ایسا ہی مفتی طارق مسعود نے ایک سوال کے جوا ب میں کہا ۔ سوال تھا کہ عالم بننا مشکل ہے یا بیوی پر برتری ثابت کرنا مفتی صاحب نے اپنے والد کو یاد کرتے ہوئے بتا یا کہ و ہ ایک لطیفہ سناتے تھے کہ پہلے وقتوں میں ایک عالم تھے ان پر اللہ کا کرم تھا معجزات دکھاتے تھے ۔ دنیا انکے پاس منتیں پوری کروانے آتی تھی۔

 

لیکن ان کی بیوی نہیں مانتی تھی کہ وہ عالم ہیں یا کوئی مرتبہ ہے ان کےپاس۔ ان کی بیوی کہتی تھی کہ سب ڈھکوسلے ہیں ۔ عالم حیران ہوتے کہ آخر کیسے ثابت کریں انھوں نے ایک فیصلہ کیا اور بھیس بدل اپنے گھر کے صحن سے اُڑتے ہوئے گزرے بیوی نے دیکھا تو خوش ہوئی۔

Advertisement

 

 

اور اپنے شوہر کے گھر آتے ہی کہا کہ یہ ہوتے ہیں عالم آج گھر کے صحن سے ایک اللہ والے اُڑتے ہوئے گئے۔ عالم خوش ہو گئے اور بیگم کو کہا کہ وہ میں ہی تو تھا۔ بیگم نے فوراً جواب دیا جبھی میں کہوں ٹیڑھا کیوں اُڑ رہے ہو۔

Advertisement

Recent Posts

مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب بتا دیا۔

مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب… Read More

5 months ago

ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا اور کیوں دیا، جان کر آپ بھی حیران رہ جائینگے۔

ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا؟ جان کر آپ بھی حیران رہ… Read More

5 months ago

ملک کے بیشتر علاقوں میں بارشوں کی مزید پیشگوئی

رواں سال مون سون کا سیزن اپنے پورے جوش کے ساتھ جا رہا ہے اور… Read More

5 months ago