ایسا وظیفہ کہ آپ پڑھتے ہی مالا مال ہو جائیں گے۔
لاہور (اعتماد ٹی وی ) اللہ تعالیٰ نے جب انسان کو دنیا میں بھیجا تو اس کے نصیب کا رزق بھی لکھ دیا ہے ۔ انسان اس کو پانے کے لئے جتنی بھی جستجو کر لے ملنا اتنا ہے جو کہ لکھا جا چکا ہے۔ دنیا بھر میں لاکھوں افراد مہنگائی کےا س دور میں مشکلات کا شکار ہیں۔ ایک وقت ہی روٹی بھی مشکل ہو گئی ہے۔
ایسے افراد کے لئے اللہ نے فرمایا ہے کہ جو میں نے لکھ دیا ہے اس میں تبدیلی نہیں لیکن اتنی لچک ضرور رکھی گئی ہے کہ دعا مانگنے پر وہ چیز تمہیں عطا کر دی جائے۔ بعض اوقات انسان کے ایسے گناہ بھی اس کے رزق کی راہ میں رُکاوٹ بن جاتے ہیں جن کے متعلق اس کو کچھ بھی پتہ نہیں ہوتا۔
اس لئے ضروری ہے کہ توبہ استغفار کو اپنے اوپر لازم کر لو۔ توبہ کرنے والے کی توبہ قبول کر لی جاتی ہے اور اسکی تنگی کو فراخی میں بدل دیا جاتا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ اللہ کی راہ میں دینے سے بھی رزق میں فراوانی آتی ہے۔ انسان اپنے حصے کی خواہ آدھی روٹی ہی کسی بھوکے انسان یا جانور کو کھلا دے اللہ کی نظر میں فلاح پا جاتا ہے۔
توبہ اللہ تعالیٰ کا قرب حاصل کرنے کا خاص ذریعہ ہے۔ اس سے انسان کے نفس اور شیطانی وسوسوں کی شکست ہوتی ہے ۔ اس لئےانسان اگر استغفار کو زبان پر لازم کر لے تو سب معاملات سلجھ جاتے ہیں۔ ان سب کے ساتھ ساتھ اگر انسان کسی خاص مقصد کے لئے کوئی عمل کرے تو بھی کامیابی سے ہمکنا ر ہوتا ہے۔
ذی الحج کا مہینہ آنے کو ہے جیسے ہی ذی الحج کا چاند نظر آئے تو آپ ہاتھ اُٹھا کر دعا کریں اس دعا میں تین بار سورۃ الکوثر پڑھیں اور اللہ سے دعا کریں۔ چونکہ یہ شوال کا مہینہ ہے تو اس مہینے میں آپ شوال کے چھ روزے رکھیں اور کسی بھی فرض نماز کے بعد اول و آخر گیارہ مرتبہ درود ابراہیمی پڑھیں اور پھر تین سو تیرہ مرتبہ “یا فتاح ” پڑھ کر اللہ سے گڑ گڑا کر دعا کریں ۔ آپ کی کوئی بھی جائز دلی حاجت ہو اللہ کے حکم سے پوری ہو گی۔ اگر آپ روزے نہیں رکھ سکتے تو بھی یہ وظیفہ کرسکتے ہیں۔
مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب… Read More
لوگ مشہوری کے لئے انعام کا اعلان کرتے دیتے مگر۔۔۔ ارشد ندیم کے پاٹنر کے… Read More
ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا؟ جان کر آپ بھی حیران رہ… Read More
رواں سال مون سون کا سیزن اپنے پورے جوش کے ساتھ جا رہا ہے اور… Read More
ارشد ندیم نے اپنی ماں سے کیا وعدہ کیا تھا، ان کی والدہ نے سب… Read More
ہم سات بہن بھائی ہیں اور سارا سال گوشت نہیں کھا پاتے، عیدالاضحٰی کو ہمیں۔۔۔۔۔… Read More