اہم خبریں

صاحبہ کو بیٹیوں کے بارے میں خواہش کا اظہار کرنا مہنگا پڑ گیا، ان کے بیٹے بھی میدان میں آگئے

بیٹیاں رحمت ہوتی ہیں ان کو زحمت انسان کی سوچ بناتی ہے۔

کراچی (اعتماد ٹی وی) پہلے پہل عرب میں ایسا ہی ہوتا تھا کہ بیٹیوں کو بوجھ سمجھا جاتا تھا ۔ پیدا ہوتے ہی ان کو زندہ دفن کر دیا جاتا تھا۔ پھر رحمت العالمین سرکار دوعالم ﷺ نے دنیا میں آکر اسلام کو متعارف کروایا اور عورتوں کو ان کے حقوق دلوائے ۔ اسلام واحد مذہب ہے جس نے عورتوں کے جائیداد میں حصے کو اہمیت دی۔ اس کے علاوہ عورتوں کا احترام اور ہر رشتے کے لحاظ سے اس کا مقام و مرتبہ بیان کیا۔

 

Advertisement

چند روز قبل پاکستان کی نامور اداکارہ صاحبہ نے ایک پروگرام میں بیان دیا کہ ان کی خواہش تھی کہ ان کے صرف بیٹے ہوں کیونکہ بیٹیوں کو بہت سا دباؤ برداشت کرنا پڑتا ہے ان کے نازک کندھوں پر بڑی بھاری ذمہ داریاں ڈال دی جاتی ہیں خاندان کی عزت کا بوجھ اُٹھاتے اُٹھاتے وہ اپنی زندگی ہار جاتی ہیں ۔اور خواہشات کو مار دیتی ہیں۔

 

جس پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ان کو سخت تنقید کی گئی اور معافی کا مطالبہ کیا گیا ۔ صاحبہ کے بیٹے میں میدان میں آ کر سب کو کہا کہ ہر انسان آزادی رائے کا حق رکھتا ہے میری والدہ نے کوئی ایسی بات نہیں کہی کہ ان کو ایسے سخت الفاظ کہے جائیں ۔ یہ ہمارے معاشرے کی تلخ حقیقت ہے جسے ہم کبوتر کی طرح آنکھیں بند کر کے سنتے ہیں۔

Advertisement

 

ہمارے معاشرے میں زیادہ تر عورتیں تاحال ایسے سخت حالات کا سامنا کر رہی ہیں جہاں سسرال کا برُ ا رویہ ، شوہر کا ناروا سلوک اس لئے برداشت کرنا پڑتا ہے کہ طلاق نہ ہو جائے معاشرے میں طلاق یافتہ عورت کو اچھوت سمجھتا جاتا ہے ۔ اس کے علاوہ اگر زیادہ بیٹیاں پیدا ہوجائیں تو بھی عورت کو قصوار گردانا جاتاہے اور مرد کی دوسری شادی کروا دی جاتی ہے۔

 

Advertisement

بیٹیوں کو اللہ نے رحمت بنا کر بھیجا ہے زحمت تو آج کے معاشرے نے بنایا ہے ۔ شادی کے وقت زیادہ جہیز کی ڈیمانڈ ، غیر ضروری رسومات، بچوں کی پیدائش یہ تمام مرحلے اللہ نے نہیں طے کیے ۔ انسانوں کی اپنی ایجادات ہیں تو پھر بیٹیاں زحمت ہی بنیں گی۔کڑوا ہے مگر سچ ہے۔

Recent Posts

مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب بتا دیا۔

مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب… Read More

5 months ago

ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا اور کیوں دیا، جان کر آپ بھی حیران رہ جائینگے۔

ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا؟ جان کر آپ بھی حیران رہ… Read More

5 months ago

ملک کے بیشتر علاقوں میں بارشوں کی مزید پیشگوئی

رواں سال مون سون کا سیزن اپنے پورے جوش کے ساتھ جا رہا ہے اور… Read More

5 months ago