اہم خبریں

بوڑھے میاں بیوی نے نوکریوں سے ریٹائرمنٹ لے کر ایسے زندگی بسر کرنے کا فیصلہ کیا کہ نوجوان جوڑا ایسا سوچ بھی نہیں سکتا۔

زندگی میں ایسا کچھ کرنا چاہتے ہیں کہ آخری دم تک یاد رہے۔

لاہور (اعتماد ٹی وی) دنیا کے محبت بھرے رشتوں میں سےا یک اہم محبت بھرا رشتہ ہے میاں بیوی کا ۔ اور اس میں مزید نکھار تب آتا ہے جب آپ کی آپس میں ذہنی ہم آہنگی ہو۔ ایسے جوڑے باقیوں کے لئے مثال ہوتے ہیں۔

 

Advertisement

ایسا ہی ایک جوڑا امریکہ میں موجود ہے میاں رچرڈ اور بیوی اینجلین برک نے فیصلہ کیا کہ عمر کے ا س حصے میں اپنی ملازمتوں سے ریٹائرمنٹ کے بعد زندگی ایسے گزاری جائے کہ مرتے دم تک کوئی حسرت باقی نہ رہے۔

 

اس کے لئے انھوں نے پرتعیش بحری جہاز میں رہنے کا فیصلہ کیا۔ اس کے لئے انھوں نے اپنا گھر بھی بیچ دیا ۔ اینجلین جو کہ ایک اکاؤنٹنٹ کی نوکر ی کر رہی تھی انھوں نے کروز شپ کی یومیہ رہائش کا حساب نکالا جس کے مطابق کروز شپ پر ایک دن کا خرچ 35 پاؤنڈ ہے ان 35 پاؤنڈ میں خوراک کے اخراجات بھی شامل ہیں۔

Advertisement

 

میڈیا سے بات چیت کے دوران جوڑے نے بتایا کہ انھیں سفر کرنا پسند ہے اس لئے انھوں نے اپنی زندگی کے ان لمحات کو یاد گار بنانے کا فیصلہ کیا ہے انھوں نے بتایا کہ وہ اپنا وقت خشکی پر بہت کم گزارتے ہیں جب وہ خشکی پر ہوتے ہیں تو اپنے رشتے داروں ، اور دوست احباب کے ساتھ وقت گزارتے ہیں۔

 

Advertisement

 

اب تک جوڑے نے اٹلی ، سنگا پور اور آئس لینڈ کی سیر کی ہے اگلا مقام آسٹریلیا ہے جہاں وہ اپنی زندگی کو بھرپور طریقے سے گزاریں گے۔

Advertisement

Recent Posts

مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب بتا دیا۔

مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب… Read More

5 months ago

ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا اور کیوں دیا، جان کر آپ بھی حیران رہ جائینگے۔

ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا؟ جان کر آپ بھی حیران رہ… Read More

5 months ago

ملک کے بیشتر علاقوں میں بارشوں کی مزید پیشگوئی

رواں سال مون سون کا سیزن اپنے پورے جوش کے ساتھ جا رہا ہے اور… Read More

5 months ago