عمران خان میرا کردار جانتے ہیں ان کو پتہ ہے کہ میں نے ان کے عدت کے نکاح کو کیسے بچایا ؟ میں بھی اپنا گھر بسانا چاہتا ہوں۔ دانیہ واپس آجائے ہم ماضی کی سب باتیں بھول جائیں گے۔

    چور چوری سے جائے پر ہیرا پھیری سے نہ جائے ،عامر لیاقت کا بھی ایسا ہی حال ہے۔

     

    کراچی (اعتماد ٹی وی) عامر لیاقت حسین نے اپنے تازہ انٹرویو کے ذریعے پھر سے اپنے لئے تنقید کا سامان کر لیا ہے ۔ عامر لیاقت خود تو مسائل میں گھرے ہوئے ہیں لیکن وہ عمران خان کا نام لینا بھی نہیں بھولتے ۔ اپنی ذاتی نوعیت کے مسائل میں بھی ان کا نام لیا۔

    Advertisement

     

    عامر لیاقت کا کہنا ہے کہ دانیہ مجھ سے عمر میں چھوٹی ہے میں اس کی تمام غلطیوں کو معاف کرتا ہوں اور اس کو کہنا چاہتا ہوں کہ میرے دل اور میرے گھر کے دروازنے کھلے ہوئے ہیں جب چاہو واپس آجاؤ۔

     

    Advertisement

    ان کا کہنا ہے کہ مجھے شاد ی کر نے پر بڈھا ٹھرکی کہا گیا لیکن میں نے کچھ نہیں کہا ۔ دانیہ کہتی ہے کہ میں اس کو قید رکھتا تھا جبکہ ایسا کچھ نہیں میں اس کی والدہ کے علاج کے لئے دو لاکھ ماہانہ بھیجتا تھا۔ اس کی پسند کے کپڑے خرید کر دئیے ۔ اسنے کہا کھانا بنانا نہیں آتا اس کے لئے کھانا بنایا۔

     

    میں لاوارث نہیں میں نے اس کو اپنے خاندان سے ملانا تھا لیکن اس نے ایسا موقع نہیں دیا اس نے مجھے کہا کہ مجھے بہاولپور جانا ہے لیکن میری امی کو پتہ نہ چلے میں خود اس کو بھیجنے کے انتظام کئے اس کے ساتھ سیکیورٹی کے لئے ایک شخص دیا۔

    Advertisement

     

    عمران خان میرا کردار جانتے ہیں ان کو پتہ ہے کہ میں نے ان کے عدت کے نکاح کو کیسے بچایا ؟ میں بھی اپنا گھر بسانا چاہتا ہوں۔ دانیہ واپس آجائے ہم ماضی کی سب باتیں بھول جائیں گے۔

    Advertisement