اہم خبریں

احادیث سے ایسی 53 چیزیں ملتی ہیں، جن سے رسول اللہ ﷺ نے اللہ کی پناہ مانگی، آپ بھی جان کر ان سے پناہ مانگا کریں۔

دنیا کی زندگی بلکل عارضی ہے اس میں کوئی شق نہیں ہیں لیکن اللہ نے تمام جانداروں کو عارضی طور پر اس دنیا میں بھیجا اور ساتھ میں آزمائش بھی بھیج دی۔ احادیث سے یہ ثابت ہے کہ کچھ ایسی چیزیں بھی ہیں۔ جن سے رسول اللہ ﷺ نے اللہ کی پناہ مانگی۔ ان میں

1. قرض سے۔
[بخاری: 6368]

2. برے دوست سے۔
[طبرانی کبیر: 810]

Advertisement

3. بے بسی سے۔
[مسلم: 2722]

4.جہنم کے عذاب سے۔
[بخاری: 6368]

5. قبر کے عذاب سے۔
[ترمذی: 3503]

Advertisement

6. برے خاتمے سے۔
[بخاری: 6616]

7. بزدلی سے۔
[مسلم: 2722]

8. کنجوسی سے۔
[مسلم: 2722]

Advertisement

9. غم سے۔
[ترمذی: 3503]

10. مالداری کے شر سے۔
[مسلم: 2697]

11. فقر کے شر سے۔
[مسلم: 2697]

Advertisement

12. ذیادہ بڑھاپے سے۔
[بخاری: 6368]

13. جہنم کی آزمائش سے۔
[بخاری: 6368]

14. قبر کی آزمائش سے۔
[بخاری: 6368]

Advertisement

15. شیطان مردود سے۔
[بخاری: 6115]

16. محتاجی کی آزمائش سے۔
[بخاری: 6368]

17. دجال کے فتنے سے۔
[بخاری: 6368]

Advertisement

18. زندگی اور موت کے فتنے سے۔
[بخاری: 6367]

19. نعمت کے زائل ہونے سے۔
[مسلم: 2739]

20. الله کی ناراضگی کے تمام
کاموں سے۔ [مسلم: 2739]

Advertisement

21. عافیت کے پلٹ جانے سے۔
[مسلم: 2739]

22. ظلم کرنے اور ظلم ہونے پر۔
[نسائی: 5460]

23. ذلت سے۔
[نسائی: 5460]

Advertisement

24. اس علم سے جو فائدہ نہ دے۔
[ابن ماجہ: 3837]

25. اس دعا سے جو سنی نہ جائے۔
[ابن ماجہ: 3837]

26. اس دل سے جو ڈرے نہیں۔
[ابن ماجہ: 3837]

Advertisement

27. اس نفس سے جو سیر نہ ہو۔
[ابن ماجہ: 3837]

28. برے اخلاق سے۔
[حاکم: 1949]

29. برے اعمال سے۔
[حاکم: 1949]

Advertisement

30. بری خواہشات سے۔
[حاکم: 1949]

31. بری بیماریوں سے۔
[حاکم: 1949]

32. آزمائش کی مشقت سے۔
[بخاری: 6616] کے

Advertisement

33. سماعت کے شر سے۔
[ابو داﺅد: 1551]

34. بصارت کے شر سے۔
[ابو داﺅد: 1551]

35. زبان کے شر سے۔
[ابو داﺅد: 1551]

Advertisement

36. دل کے شر سے۔
[ابو داﺅد: 1551]

37. بری خواہش کے شر سے۔
[ابو داﺅد: 1551]

38. بد بختی لاحق ہونے سے۔
[بخاری: 6616]

Advertisement

39. دشمن کی خوشی سے۔
[بخاری: 6616]

40. اونچی جگہ سے گرنے سے۔
[نسائی: 5533]

41. کسی چیز کے نیچے آنے سے۔
[نسائی: 5533]

Advertisement

42. جلنے سے۔
[نسائی: 5533]

43. ڈوبنے سے۔
[نسائی: 5533]

44. موت کے وقت شیطان کے
بہکاوے سے۔ [نسائی: 5533]

Advertisement

45. برے دن سے۔
[طبرانی کبیر: 810]

46. بری رات سے۔
[طبرانی کبیر: 810]

47. برے لمحات سے۔
[طبرانی کبیر: 810]

Advertisement

48. دشمن کے غلبہ سے۔
[نسائی: 5477]

49. ہر اس قول و عمل سے
جو جہنم سے قریب کرے۔
[ابو یعلی: 4473]

50. کفر سے۔
[ابو یعلی: 1330]

Advertisement

51. نفاق سے۔
[حاکم: 1944]

52. شہرت سے۔
[حاکم: 1944]

53. ریاکاری سے۔
[حاکم: 1944]

Advertisement

حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اللہ کے نبی اور رسول ہیں. آپ کو اللہ نے معصوم پیدا فرمایا. نہ آپ کو شیطان بہکا سکتا تھا اور نہ ہی دنیا کی کسی چیز کا خوف. آپ صل اللہ علیہ وآلہ وسلم نے امت کی تعلیم کے لیے یہ دعائیں مانگ کر امت کو سکھایا کہ ان چیزوں سے پناہ مانگیں.

اے اللہ! ہم ہر اس چیز سے تیری پناہ مانگتے ہیں جس سے تیرے پیارے حبیب ﷺ نے مانگی۔ آمین۔

#Aeman

Advertisement

Recent Posts

مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب بتا دیا۔

مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب… Read More

4 months ago

ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا اور کیوں دیا، جان کر آپ بھی حیران رہ جائینگے۔

ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا؟ جان کر آپ بھی حیران رہ… Read More

4 months ago

ملک کے بیشتر علاقوں میں بارشوں کی مزید پیشگوئی

رواں سال مون سون کا سیزن اپنے پورے جوش کے ساتھ جا رہا ہے اور… Read More

5 months ago