حضورﷺ کی اونٹنی، حضرت صالح ؑ کی اونٹنی اور حضرت عذیر ؑ کے گدھے سمیت اور کونسے جانور ہیں جو جنت میں جائینگے، جانئے۔

اسلامی تاریخ میں ایسے جانور جو جنت میں جائیں گے۔

 

لاہور ( اعتماد ٹی وی ) ازل سے ہی اللہ نے انسا ن کو آگاہ کر دیا ہے کہ یہ دنیا عارضی ہے اس میں  رہ لو پھر ایک دن لوٹ کر آؤ گے اس دن حساب ہوگا اور اپنے اعمال کے حساب سے جنت ی میں جاؤ گے یا نہیں ۔ لیکن انسانوں کے ساتھ جانوروں کی اہمیت اور فضیلت کا تذکرہ کر دیا گیا تھا جیسا کہ کچھ ایسے جانور بھی ہے جن کے متعلق روایات میں حوالا موجود ہے کہ وہ جنت میں جائیں  گے ۔

Advertisement

 

 

جیسے حضورﷺ کی اونٹنی ، حضرت صالح ؑ کی اونٹنی ، حضرت عذیر ؑ کا گدھا ، حضرت یونسؑ کو لے کر پھرنے والی مچھلی ، حضرت سلیمانؑ کی چیونٹی اور ہد ہد ، حضرت ابراہیم ؑ کا بچھڑا ، حضرت اسماعیلؑ کا مینڈھا ، حضرت موسیٰ ؑ کی گائے اور اصحا ب کہف کا کتا ۔ ان میں سے چند ایک واقعات کو بیان کیا جا رہا ہے ۔

Advertisement

 

 

حضور ﷺ کی اونٹنی کا نام القصویٰ تھا ۔ انھیں اس سے بہت لگاؤ تھا ۔  جبل رحمت سے خطبہ حضؤر ﷺ نے اسی اونٹنی پر دیا ،  میدان عرفات میں جہاں یہ اونٹنی کھڑی ہوئی تھا وہ ایک لوح نصب کر دیا گیا ہے ۔ اور کہا جاتا ہے قیامت کے روز حضور ﷺ اسی پر سوار ہو کر جنت میں داخل ہونگے ۔

Advertisement

 

 

حضرت صالح ؑ کی اونٹنی کا واقعہ زبان زد عام ہے جو کہ قوم کے کہنے پر اللہ نے عطا کی ۔ اس اونٹنی کا ذکر قرآن پاک کی سورۃ الھود میں  آیا ہے ۔  جس میں ان کی قوم نے بنوت ثابت کرنے کے لئے شرط رکھی کہ پہاڑوں کے درمیان سے حاملہ اونٹنی  آئے اور بچہ جنے ۔

Advertisement

 

چنانچہ اللہ کی قدرت سے ایسا ہی ہوا ۔ پھر انھوں نے اس اونٹنی سے بغض رکھا اور اس کو  ختم کردیا ، اونٹنی کے بچے نے  پہاڑوں کی طرف منہ کر تین بار صدا لگائی اور پھر غائب ہو گیا ۔ اور حضرت صالح کی قوم پر تین دن کے بعد  مصیبت نازل کی گئی اللہ کی طرف سے ۔ اس اونٹنی کے متعلق بھی کہا جاتا ہے کہ جنت میں جائے گی ۔

 

Advertisement

اسی طرح حضرت سلیمانؑ کے متعلق مشہور ہے کہ وہ جانوروں کی زبان سمجھتے تھے اور ان کی چیونٹی سے گفتگو والے واقع کا ذکر قرآن پاک کی سورۃ النمل میں  ملتا ہے ۔ جس کے مطابق چیونٹی نے لشکر سلیمان کو دیکھکر اپنے ساتھیوں کو بل میں چھپنے کا کہہ دیا جس پر حضرت سلیمان نے اس سے گفتگو کی ۔ حضرت سلیمان کے پاس ایک پرندہ ہد ہد تھا جو کہ زمین پر پانی کی تلاش کے متعلق آگاہی دیتا تھا ان دونوں کے  متعلق بھی کہا جاتا ہے کہ جنت میں جائیں گے ۔

 

 

Advertisement

حضرت یونس علیہ السلام جس میں مچھلی بھی بے شک بہت عزت اور قدر والی ہیں تاہم اس کے بارے میں دلائل نہیں ملے کہ وہ جنت میں جائینگے لیکن نبی کے ساتھ جو بھی چیز منسلک وہ جنت میں ضرورت جائے گی نبی کی صحبت کی وجہ سے ۔

 

اصحاب کہف کے کتے کے بارے میں بھی کہا جاتا ہے کہ جو جنت میں جائے گا۔

Advertisement

 

آپ کو بتاتے چلے کہ یہ انفارمیشن انتہائی ذمہ داری اور احتیاط سے آپ تک پہنچائی جا رہی ہیں تاہم اگر اس میں غلطی کی گنجائش موجود ہے۔ اگر آپ کو کوئی غلطی ملے تو ضرور بروقت ہمیں آگاہ کریں۔ شکریہ۔

 

Advertisement

 

Recent Posts

مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب بتا دیا۔

مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب… Read More

5 months ago

ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا اور کیوں دیا، جان کر آپ بھی حیران رہ جائینگے۔

ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا؟ جان کر آپ بھی حیران رہ… Read More

5 months ago

ملک کے بیشتر علاقوں میں بارشوں کی مزید پیشگوئی

رواں سال مون سون کا سیزن اپنے پورے جوش کے ساتھ جا رہا ہے اور… Read More

5 months ago