گردو ں کی صحت کے متعلق خود سے بھی پتہ چلائیں اور اپنے آپ کو محفوظ بنائیں۔
لاہور (اعتماد ٹی وی) انسان اللہ تعالیٰ کا شاہکار ہے ۔ جس طرح اللہ نے اس کائنات میں راز رکھیں ہیں اسی طرح انسان کے دماغ ، دل، گردوں ہر چیز میں ایک راز ہے ۔ یہ تمام اعضاء اپنے کام کو بخوبی انجام دے رہے ہیں۔ انسانی دماغ کے کئی ایسے حصے ہیں جہاں تک ڈاکٹروں کی رسائی ممکن نہیں۔
ایسے ہی گردے بھی کسی نعمت سے کم نہیں ان کا کام یورن کو فلٹر کرنا ہے۔ جسم سے فالتو پانی کو فلٹررائز کر کے باہر نکالتے ہیں اس لئے جب کبھی پانی کی کمی ہو تو گردوں میں درد ہو جاتی ہے۔ ماہرین نے انسانی اعضاء کے متبادل بنانے کی کوشش کی لیکن گردوں کا متبادل نہیں بنا سکے کیونکہ ہر گردے کا اپنا ایک دماغ ہوتا ہے جو یہ فیصلہ کرتا ہے کتنا پانی جسم کو چاہیے کتنا باہر نکالنا ہے۔
گردوں کی صحت کے متعلق بھی اب باآسانی پتہ چل سکتا ہے ڈاکٹر علی ثقلین نے بتایا کہ ایک نارمل انسان جب پیشاب کرتا ہے تو اس پر ایک جھاگ بنتی ہے جو کہ کچھ لمحات کے لئے بنتی ہے ۔