اذان کے وقت بیت الخلا جا سکتے ہیں یا نہیں۔
کراچی (اعتماد ٹی وی) اذان اللہ کی طرف سے بلائی جانے والی آواز ہے ۔ اللہ تعالیٰ دن میں پانچ مرتبہ اپنے بندوں کو اذان کے ذریعے پکارتا ہے ۔ کہ آؤ فلاح پاؤ، آؤ کامیابی حاصل کرو۔ اذان کا احترام سب پر لازم ہے جب اذان ہو تو خاموشی سے سن کرجواب دینا چاہیے۔
ایسے ہی اذان کے آداب کا خیال کرتے ہوئے ایک شخص نے سوال کیا کہ کیا اذان کے وقت کسی کو بیت الخلا کی حاجت ہو تو وہ جا سکتا ہے یا اذان کے ختم ہونے کا انتظار کرے۔ اس پر عالم دین نے جواب دیا ۔ کہ اذان ہو یا نہ ہو جب آپ کو حاجت ہو تو آپ کو اپنی حاجت پوری کرنی چاہیے۔
حاجت ایک ایسا امر ہے جو کہ کوئی جا ن بوجھ کر نہیں کرتا۔ سائنس میں بھی یورن روکنے سے منع کیا گیا ہے اس سے لاتعداد بیماریاں پیدا ہوتی ہیں۔ اس لئے بہتر ہے کہ اگر آپ کو بیت الخلاء کی حاجت ہوئی ہے توآپ سب سے پہلے اس کو پور ا کریں۔