واٹس ایپ پر ڈیلیٹڈ میج کسی دوسری خفیہ ایپ سے پڑھنا جائز ہے یا نہیں ؟ جانئے شرعی مسئلہ

    ڈیلیٹ میسجز پڑھنا کیسا عمل ہے؟

    اکثر اوقات ہم دیکھتے ہیں سوشل میڈیا کی کچھ ایپس پر میسج بھیج کر مٹا دیا جاتا ہے ۔ پہلے پہل تو اس کو پڑھنا ممکن نہیں تھا لیکن اب ایپس والوں کی جانب سے خود اس کے متعلق ویڈیوز جاری کی گئی ہیں کہ آپ ڈیلیٹ کئے گئے پیغامات بھی پڑھ سکتے ہیں۔

     

    Advertisement

    ڈیلیٹ کئے گئے پیغامات چونکہ اس زمرے میں آتے ہیں کہ جس نے وہ میسج ڈیلیٹ کیا ہے وہ آپ سے اس طرح کی کوئی بات نہیں کرنا چاہتا اس لئے بحیثیت ایک انسان آپ کا فرض ہے آپ اس کی ٹوہ میں نہ لگیں۔

     

    عالم دین سے بھی اس قسم کے سوالات کئے جائیں تو ان کا کہنا ہے کہ یہ قطعاً جائز نہیں ہے کہ آپ کیسی کے ڈیلیٹ کئے میسج پڑھیں یہ حرام کام میں شمار ہوگا۔ کیونکہ واضح بات ہے وہ شخص آپ کو ایسی بات نہیں بتانا چاہ رہا اس لئے ہی ڈیلیٹ کیا ہوگا میسج۔

    Advertisement

     

    حضورؐ نے فرمایا کہ دو شخص گفتگو کر رہے ہوں اور وہ تیسرے کو اس میں شامل نہ کریں جبکہ تیسرا کان لگا کر اس کی ٹوہ لے گا تو ایسے شخص کے کانوں میں پگھلا ہوا سیسہ ڈالا جائےگا۔ اس لئے ایسے کاموں سے اجتنا ب کریں۔ جس سے شریعت نے منع کیا ہو۔

    Advertisement