اہم خبریں

پاک فضائیہ کی طرف انتہائی افسوس ناک خبر۔۔

پاک فضائیہ کا طیارہ دوران مشق پرواز جاری نہ رکھ سکا۔

میانوالی (اعتماد ٹی وی) ذرائع کے مطابق پاک فضائیہ کی جانب سے بتا یا گیا ہے ایک طیارہ معمول کی تربیتی پرواز کی مشق کر رہا تھا کہ اچانک سے وہ میانوالی کے قریب گِر کر ختم ہو گیا ۔ طیارے میں موجود پائلٹ نے بروقت پیراشوٹ کا استعمال کرتے ہوئے چھلانگ لگا دی ۔ اور بحفاظت زمین پر اُتر گیا۔

 

Advertisement

پاک فوج کے ترجمان کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ زمین پر جس جگہ طیارہ گرا وہاں پر کسی بھی طرح کے جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے، علاوہ ازیں ائیر ہیڈ کواٹر کی جانب سے واقع کی بھرپور جانچ کے لئے ایک انکوائری بورڈ تشکیل دیا جا چکا ہے۔

 

طیاروں کی تریبتی پرواز معمول کا حصہ ہیں لیکن اس سال طیارہ گرنے کا یہ دوسرا واقعہ ہے اس سے قبل 22 مارچ 2022 کو بھی ایک طیارہ پشاور کے قریب گر کر ختم ہوا تھا اور طیارے میں موجود دونوں پائلٹ چل بسے  تھے۔ 2021 میں بھی ایسا ہی ایک واقعہ دیکھنے میں آیا تھا لیکن اس وقت بھی پائلٹ بحفاظت زمین پر اُترنے میں کامیا ب ہو گیا تھا۔

Advertisement

Recent Posts

مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب بتا دیا۔

مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب… Read More

5 months ago

ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا اور کیوں دیا، جان کر آپ بھی حیران رہ جائینگے۔

ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا؟ جان کر آپ بھی حیران رہ… Read More

5 months ago

ملک کے بیشتر علاقوں میں بارشوں کی مزید پیشگوئی

رواں سال مون سون کا سیزن اپنے پورے جوش کے ساتھ جا رہا ہے اور… Read More

5 months ago