مسلمان کے لئے بڑی خوشخبری، اب نکاح نامے میں یہ شق لازمی شامل ہوگی

    اب سے نکاح نامہ میں ختم نبوت کا خانہ بھی بنایا جائے گا۔

    لاہور ( اعتماد ٹی وی ) پاکستان تحریک انصاف نے اپنے دور حکومت میں ختم نبوت ﷺ کے سلسلے میں کافی کام کیا ۔ اس کے لئے انھوں نے ناظرہ اور قرآن کی تعلیم بھی سکولوں میں دلوانے کا حکم دیا۔ بچوں کو سیرت النبی ﷺ کے متعلق آگاہی دی جائے۔

     

    Advertisement

    علاوہ ازیں سابق وزیر اعظم عمران خان نے یونیورسٹییز کو بھی یہ مشورہ دیا کہ نوجوان نسل کو اسوہ حسنہﷺ کے متعلق بتائیں اور ان میں اخلاقیات کو بہتر بنائیں۔ ختم نبو ت کے حوالے سے اقوام متحدہ میں بھی آواز بلند کی۔

     

    اس کے علاوہ نکاح نامے میں ختم نبوت کے حوالے سے اقدامات کرنے کا حکم بھی جاری کیا۔ جس کو موجودہ حکومت نے باقاعدہ رائج کر دیا ہے۔ حکومت کا کہنا ہے کہ اب سے دلہا دلہن کو یقین دلانا ہو گا کہ وہ ختم نبوت پر ایمان رکھتے ہیں ۔ نکاح نامے میں اس کا باقاعدہ اندراج کیا جائے گا ۔

    Advertisement

     

    27 اکتوبر کو یہ قرار داد اسمبلی میں پیش کی گئی جس کو متفقہ منظوری مل گئی اور فیصلہ ہو گیا کہ اب سے دلہا دلہن کے ساتھ ساتھ گواہوں کو بھی ختم نبوت کا یقین دلانا ہو گا اور دستخط کرنے ہونگے۔

     

    Advertisement