بیوی کے ساتھ گھر کا کام کروانے پر کس قدر ثواب ملتا ہے جانئے حضورﷺ نے کیا ارشاد فرمایا۔

گھر کے کاموں میں بیوی کی مدد کرنی چاہیے یا نہیں ۔

لاہور (اعتماد ٹی وی) میاں بیوی کا رشتہ ایسا ہے کہ اس میں ہر رنگ آتا ہے خؤاہ محبت ہو یا نوک جھوک۔ اسی طرح ہمارے ہاں یہ رواج ہے کہ شادی کے بعد تمام تر گھر کی ذمہ داری خاتون پر ڈال دی جاتی ہے۔ اور اس کے بعد اس سے یہ تقاضا کیا جاتا ہے کہ وہ سب کام خوش اسلوبی سے سرانجام دے اور اسکے چہرے پر شکن تک نہ آئے۔اور خاتون جس پر ذمہ داری ڈالی جاتی ہے اس کے خیال میں یہ اس پر بوجھ ہے خوامخواہ کا۔

 

Advertisement

ایسے خیالات کی وجہ سے گھر مسائل کا شکار ہو تا ہے۔
اس حوالے سے ایک اسلامی واقعہ بیان کیا گیا ہے۔امام جعفر صادق ؓسے روایت ہے کہ مولائے کائنات حضرت علیؓ اور سیدہ کائنات حضرت فاطمۃ الزہرہ ؓ کا نکاح ہو گیا اور اُ سکے بعد اُ نکی ازدواجی زندگی کا آغاز ہوا تو ہو تایہ تھا کہ اگر کوئی بھی معاملہ پیش آتا تو یہ دونوں ہستیاں حضورؐ کی بارگاہ اقدس میں حاضر ہوتی۔

 

ایک مرتبہ روزمرہ زندگی کی جو ذمہ داریاں کی تقسیم بندی کے بارے میں فیصلہ کرنے کا تقاضا آپﷺ سے کیاتو حضورؐ نے فرمایا کہ گھر کے اندرونی حدود کے تمام کام حضرت فاطمؓہ کریں اور گھر کے خارجی کام سارے حضرت علی رضی اللہ عنہ کریں۔

Advertisement

 

جنابِ فاطمؓہ فرماتی ہیں کہ اس فیصلے سے جتنی خوشی مجھے ہوئی اُسے اللہ کے سوا کوئی نہیں جانتا۔گھر کے کام کی سربراہی عورت کر ے گی اور گھر کے باہر کی ذمہ مرد اُٹھائے گا ۔یہ عورت کی نفاست اور نزاکت کے عین مطابق ہے۔

 

Advertisement

پھر حضورﷺ نے مولائے کائنات حضرت علؓی کو مخاطب کرتے ہوئے فرمایا کہ تم میں سے جو کوئی بھی گھر کے کاموں میں اپنی خاتون کی مدد کر ے گا تو اُس کو اپنےبدن پر موجود ہر بال کی نسبت ایک سال کی نیکی کا ثواب ملے گا۔اور پھر فرمایا کہ اے علؓی گھریلو خدمت کی ایک گھڑی ایک سال کی عبادت مطابق ثواب ملتا ہے۔گھر میں خاتون خانہ کی مدد کرنا ہزار ہا سال کی عبادت سے بڑھ کر ہے۔

Recent Posts

مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب بتا دیا۔

مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب… Read More

5 months ago

ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا اور کیوں دیا، جان کر آپ بھی حیران رہ جائینگے۔

ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا؟ جان کر آپ بھی حیران رہ… Read More

5 months ago

ملک کے بیشتر علاقوں میں بارشوں کی مزید پیشگوئی

رواں سال مون سون کا سیزن اپنے پورے جوش کے ساتھ جا رہا ہے اور… Read More

5 months ago