پاکستانی ڈاکٹروں کا ایک اور معرکہ، اب دل کا بائی پاس صرف ایک کٹ لگا کر ہو جائے گا۔

میڈیکل کی تاریخ میں پاکستانی ڈاکٹروں کی ایک اور کامیابی ۔

 

لاہور (اعتماد ٹی وی) چند روز قبل ہی لاہور کے سرکاری ہسپتال کی ڈاکٹروں نے بچے کے ہاتھوں کی سرجری کر کے جوڑ دیا تھا۔ اور یہ ایک قابل فخر کارنامہ تھا۔ اب میڈیکل کی تاریخ میں پاکستان نے ایک اور تاریخ رقم کر دی ہے۔ بائی پاس جس کو سب سے نازک آپریشن سمجھا جا تا ہے اور سب اس سے ڈر جاتے ہیں۔ کیونکہ اس میں جسم پر لمباکٹ لگایا جاتا ہے

Advertisement

 

اب شیخ زید ہسپتال میں ڈاکٹر وں نے بغیر سینہ کھولے صرف ایک کٹ کے ذریعے دل کا بائی پاس کا آپریشن کیا ہے جو کہ ایک کامیاب آپریشن رہا ہے۔ آپریشن 4 گھنٹے کی طویل سرجری کے بعد مکمل ہوا اور اس میں امریکہ کے ماہر دل ڈاکٹر فیاض ہاشمی کے ساتھ انچارج شعبہ دل شیخ زید ہسپتال کے ڈاکٹر عقیل احمد شامل تھے۔

 

Advertisement

ڈاکٹر عقیل نے اس سلسلے میں بات کرتے ہوئے کہا اس طریقہ کار میں سینے کی ہڈیاں کاٹنے کی بجائے صرف ایک سوراخ کے ذریعے کٹ لگا کر آپریشن کو مکمل کیا جاتا ہے۔ کٹ کا نشان بہت چھوٹا ہوتا ہے اور نظر نہ آنے والا ہوتا ہے۔ آپریشن کے اس طریقہ کار میں مریض کو خیون کی ضرورت بہت کم محسوس ہوتی ہے۔

 

آپریشن کے بعد تین دن تک مریض کو نگہداشت میں رکھا جاتا ہے پھر اس کو گھر شفٹ کردیا جاتا ہے جہاں وہ تقریباً ایک ہفتے کے آرام کے بعد اپنے معمولات زندگی کے امور سر انجام دے سکتا ہے۔

Advertisement

Recent Posts

مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب بتا دیا۔

مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب… Read More

5 months ago

ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا اور کیوں دیا، جان کر آپ بھی حیران رہ جائینگے۔

ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا؟ جان کر آپ بھی حیران رہ… Read More

5 months ago

ملک کے بیشتر علاقوں میں بارشوں کی مزید پیشگوئی

رواں سال مون سون کا سیزن اپنے پورے جوش کے ساتھ جا رہا ہے اور… Read More

5 months ago