اگر آپ گرمی سے پریشان ہیں تو یہ شربت بنا کر لے اور جسم کے اندر اے سی لگائے۔

گرمی کو کم کرنے کے لئے یہ شربت تیار کریں۔

 

لاہور (اعتماد ٹی وی) پاکستان میں چونکہ گرمیوں کا آغاز ہے اور موسم شدید گرم ہے اس لئے ایسے موسم میں جسمانی نمکیات پسینے کے ذریعے جسم سے نکل جاتے ہیں جس سے انسانی جسم ڈی ہائیڈریشن کا شکار ہوتا ہے ۔ ایسی صورتحال میں ڈاکٹر اور ماہرین پانی کے زیادہ استعمال کا مشورہ دیتے ہیں۔ جیسے کہ گرمیوں میں شربت کا استعمال زیادہ ہوتا ہے۔

Advertisement

 

کچھ شربت تاثیر میں ٹھنڈے ہوتے ہیں۔ صندل ، آلائچی وغیرہ اسی طرح سے ایک شربت اور ہے جس کو گرمیوں میں استعمال کرنے سے معدے کی گرمی کم کی جاسکتی ہے وہ ہے کیری کا شربت ، جس کو گھر میں باآسانی تیار کیا جا سکتا ہے۔ موسم گرما میں آم کا ملنا کوئی مشکل بات نہیں ہے دو عدد کچے آم لیں۔اور یہ شربت تیا ر کرلیں۔

ایک مرتبہ اس کو تیار کر کے چھ سے سات مہینے تک بآسانی استعمال کیا جا سکتا ہے اس کو بنانے کے لئے جن اشیا ء کی ضرورت ہے وہ کیری، آدھا کلو کچی کیریاں لیں اور ان کو چھیل لیں ان پر کٹ لگا کر ایک دیگچی میں ڈھائی گلاس پانی ڈالیں اور گرم کریں پانی گرم ہونے پر کیریاں اس میں شامل کر دیں اور ہلکی آنچ پر اس کو 25 منٹ تک پکائیں۔

Advertisement

کیریاں بالکل نرم ہوجائیں گی اس کی گٹھلیاں نکا لیں۔ اور ان کے لئے شیرہ تیار کریں۔ آدھا کلو چینی کو پانی میں شامل کر لیں اور پکائیں۔ جب شیرہ تھوڑا گاڑھا ہوجائے تو اس کو چولھے سے اُتار لیں۔ کیریوں کے آمیزے کو شیرے میں شامل کر کے کالا نمک ایک چمچ شامل کرلیں۔ اس کے ساتھ ساتھ اس میں گرین فوڈ کلر شامل کر لیں۔ اس میں آدھا چمچ سادہ نمک شامل کرلیں۔ اور اس کو پکالیں گاڑھا ہونےپر اس کو اُتار لیں۔

 

شیشے کی بوتل میں ڈال کر اس کو اسٹور کرلیں۔ اور سب کو سرو کریں۔ اس کے ساتھ پودینے کو بھی شامل کیا جا سکتا ہے۔اس سے شربت کی تاثیر مزید ٹھنڈی ہو جاتی ہے۔ گرمیوں کے لحاظ سے یہ بہترین مشروب ہے۔

Advertisement

Recent Posts

مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب بتا دیا۔

مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب… Read More

5 months ago

ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا اور کیوں دیا، جان کر آپ بھی حیران رہ جائینگے۔

ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا؟ جان کر آپ بھی حیران رہ… Read More

5 months ago

ملک کے بیشتر علاقوں میں بارشوں کی مزید پیشگوئی

رواں سال مون سون کا سیزن اپنے پورے جوش کے ساتھ جا رہا ہے اور… Read More

5 months ago