پاکستان کے دس جنگلات جہاں جنگلی حیات کی موجودگی کا انکشا ف ہوا ہے ۔
لاہور (اعتماد ٹی وی ) جنگلات زمین کا توازن بحال رکھنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ پاکستان میں 10 ایسے جنگلات ہیں جہاں نایاب جاندار پائے جاتے ہیں۔ جن میں دسویں نمبر پر ہے ڈافر جنگل جو کہ منڈی بہاؤ الدین کے قریب موجود ہے اس کا رقبہ تقریباً7135 ایکڑ ہے۔
نویں نمبر پر مصنوعی جنگل یعنی انسانی ہاتھ سے لگایا ہوا جنگل ہے جو کہ سرگودھا کا جنگل ہے۔اس کو 1865 میں تعمیر کیا گیا ۔ اس جنگل کے قیام کا مقصد کراچی و لاہور کے مابین سستی تفریخ گاہ بنانا تھا ۔ ا س جنگل میں باقاعدی طور پر جنگلی جانوروں کو چھوڑا گیا تا کہ یہاں جانوروں کی افزائش ہو ۔ یہ جنگل اتنا بڑا ہے کہ اس کا کچھ حصہ قصور سے جا ملتا ہے۔
آٹھویں نمبر پر بلوچستان کی چوٹی کوہ چیلتن کا جنگل ہے جو کہ ایک سر د علاقہ ہے۔ اس جنگل کو جنگلی حیات کے لئے مختص کر دیا گیا ہے۔اس جنگل کے بار ے میں یہ بھی کہا جاتا ہے یہاں اللہ کے ولیوں نے قیام کیا او ر چلے بھی کئے ہیں۔
ساتویں نمبر پربیلا قادر آباد کا جنگل ہے۔ اس جنگل میں سفیدہ شیشم ، پیپل ،کیکر کے درخت موجود ہیں۔ اس جنگل میں گیدڑ ، خرگوش، ہرن، بلی ، طوطے کبوتر وغیرہ پائے جاتے ہیں۔یہ جنگل مقامی افراد کے لئے مکمل سیرگاہ ہے۔
چھٹے نمبر پر مری کا جنگل ہے۔مری کی خوبصورتی میں یہ جنگل اضافہ کرتے ہیں اس جنگل میں شیر ، چیتے، بندر اور تیندوے وغیرہ پائے جاتے ہیں۔
پانچویں نمبر پر ہزارگنجی چلتن نیشنل پارک کوئٹہ کا جنگل ہے۔یہ جنگل بھی سرد جنگل ہے اس کی بلندی سطح سمند ر سے قریباً 2021 تا 2064 میٹر تک ہے اس کا رقبہ پانچ سو ایکڑ ہے یہ ایک خوبصورت ترین جنگل ہے۔ہزار گنجی کا مطلب ہزاروں خزانے ۔ اس جنگل کے پہاڑ خزانوں سے مالا مال ہیں۔ اس جنگل کے قیام کا مقصد جنگلی بکر ی اور مارخور کی نسل کو بچانا تھا۔یہاں پر نایاب جانور اور پرندے موجود ہیں جن کی نسل کو محفوظ کیا گیا ہے۔
چوتھے نمبر پر سوات جنگل ہے سوات بھی خوبصورتی میں اپنی مثال آپ ہے۔یہاں کے سر د پہاڑی مقامات پر برفانی چیتے موجود ہیں۔ تیسرے نمبر پر صنوبری جنگل ہے جو کہ زیارت کے قریب موجود ہے۔یہ ایک مشہور جنگل ہے ۔ صنوبری درخت کی وجہ سے اس کا نام صنوبری جنگل پڑا صنوبری جنگل سست روی سے بڑھتا ہے ایک سال میں یہ درخت ایک سے تین انچ تک بڑھتا ہے۔
دوسرے نمبر پر کشمیر کا جنگل ہے کشمیر کے برفانی پہاڑوں میں برفانی چیتوں اور تیندوں کی موجودگی ثابت ہوئی ہے اس کے علاوہ کئی نایاب پرندے بھی یہاں پائے جاتے ہیں۔
پہلے نمبر پر گلگت بلتستان کے جنگلات ہیں ۔اس جنگل کے برفانی پہاڑی سلسلوں میں برفانی چیتوں کے ساتھ ساتھ مارخور بھی موجود ہیں اور بہت متعدد اقسام کے جانور یہاں پائے جاتے ہیں۔
لیکن موجودہ حالات کے پیش نظر درخت کی ملک سمیت برصغیر میں اشد ضرورت ہیں جس کی کمی کی وجہ سے ملک میں شدید قسم کی موسمی تبدیلی ہوئی ہے۔
اس لئے ملک میں شجر کاری کی اشد ضرورت ہے اور موسم کی غیر ضروری تبدیلی سے بچاؤ درخت لگا کر ہی کیا جاتا ہے۔
مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب… Read More
لوگ مشہوری کے لئے انعام کا اعلان کرتے دیتے مگر۔۔۔ ارشد ندیم کے پاٹنر کے… Read More
ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا؟ جان کر آپ بھی حیران رہ… Read More
رواں سال مون سون کا سیزن اپنے پورے جوش کے ساتھ جا رہا ہے اور… Read More
ارشد ندیم نے اپنی ماں سے کیا وعدہ کیا تھا، ان کی والدہ نے سب… Read More
ہم سات بہن بھائی ہیں اور سارا سال گوشت نہیں کھا پاتے، عیدالاضحٰی کو ہمیں۔۔۔۔۔… Read More