پاکستان میں پائے جانے والے ایسے نایاب جانور جن کے متعلق پہلے کبھی نہیں پڑھا ۔
لاہور ( اعتماد ٹی وی ) کرہ ارض پر اللہ تعالیٰ نے بے شمار مخلوقات پیدا کی ہیں ۔ اس میں وقت کے ساتھ ساتھ کئی تبدیلیاں آئیں ہیں ۔ پاکستان میں بھی کئی ایسے جانو رہیں جن کے متعلق وقتاً فوقتاً آگاہی ملتی رہتی ہے ۔ ان میں چند کا ذکر کیا جا رہا ہے ۔ ان میں پہلے نمبر ون پر ہے سوفٹ شیل ٹرٹل Soft Shell Turtle ۔ جیسا کہ نام سے ظاہر نرم خول والا کچھوہ ۔
عام طور پر کچھوے کی جس قسم کو دیکھا گیا ہے اس کا خول بہت سخت ہوتا ہے ۔ لیکن اس کچھوے کا خول ربڑ کی طرح نرم ہوتا ۔ اس کچھوے کی لمبائی 129 سینٹی میٹر ہوتی ہے ۔ یہ 70٪ سے زائد آکسیجن اپنی بیرونی جلد میں محفوظ کر لیتا ہے ۔ 30 فیصد فیرنگز کے اندر اور پانی باہر کرنے والے پمپ سے جذب کرتا ہےاس کو منہ مینڈک جیسا اور پاؤں کی تین انگلیا ں ہوتی ہیں یہ صاف پانی میں رہتا ہے ۔ انکی عمر پچاس سال تک ہوتی ہے اور وزن 250 کلو گرام تک ہوتا ہے۔
پلاز کیٹ Pallas cat پاکستان کے شمالی علاقوں میں پائی جانے والی یہ بلی 46 سے 65 سینٹی میٹر تک لمبی ہوتی ہے اسکا وزن 4.5 کلو گرام ہوتا ہے لیکن اپنے وزن کی نسبت یہ موٹی نظر آتی ہے کیونکہ اس کے جسم پر گھنے بال ہوتے ہیں ۔ موسم کے لحاظ سے اس کے بالوں کا رنگ تبدیل ہوتا رہتا ہے ۔ یہ بلی 2 سے 6 تک کی تعداد میں بچے پیدا کر سکتی ہے ۔ اس کے حمل کی مدت 3 مہینے 10 دن ہوتی ہے ۔ یہ زیادہ تیز نہیں دوڑ سکتی ۔
مون بئیر Moon Bear یہ دیکھنے میں عام کالے ریچھ کی طرح ہوتا ہے اس کو الگ بناتا ہے اس کے سینے پر موجود ایک چاند نما نشان جو کہ کریم رنگ کا ہوتا ہے اس کی وجہ سے اس کا نام مون بئیر رکھا گیا ہے ۔ اس ریچھ کی مادہ کا وزن نر ریچھ کی نسبت زیادہ ہوتا ہے جیسا کہ نر کا وزن 135 کلو گرام جبکہ مادہ کا وزن 140 کلو گرا م ہوتا ہے ۔
اس کی دیکھنے کی صلاحیت سونگھنے کی نسبت کمزور ہوتی ہے ۔ یہ ایک میل تک کا سفر دو ٹانگو ں پر چل کر سکتا ہے ۔ اس کی مادہ 6 سے 8 مہینوں کے حمل کے بعد 2 سے 4 تک بچے پیدا کرتی ہے ۔ جوکہ 6 ماہ تک ماں کے دودھ پر زندہ رہتے ہیں اور 2 سا ل تک یہ بچے ماں کے ساتھ رہتے ہیں ۔
اس کی اوسط عمر 25 سا ل ہے ۔ اگر بہترین نگہداشت کی جائے تو ان کی عمر 30 سے 35 سال تک ہوجاتی ہے ۔ یہ پھل ، گوشت ، کیڑے اور شہد وغیرہ بطور خوراک استعمال کرتے ہیں ۔
اللہ نے ایسا بے شمار قدرت کے رنگوں سے پاکستان کو مالا مال کیا ہوا ہے۔ لیکن المیہ یہ ہے کہ ہماری قوم اور لیڈر صرف اور صرف اپنا پیٹ بڑھنے کی خاطر قدرت کے ان حسین نظاروں کو پس پشت رکھ کر ذاتی ذندگی کو بہتر بنانے کی دوڑ میں لگے ہیں ۔
مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب… Read More
لوگ مشہوری کے لئے انعام کا اعلان کرتے دیتے مگر۔۔۔ ارشد ندیم کے پاٹنر کے… Read More
ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا؟ جان کر آپ بھی حیران رہ… Read More
رواں سال مون سون کا سیزن اپنے پورے جوش کے ساتھ جا رہا ہے اور… Read More
ارشد ندیم نے اپنی ماں سے کیا وعدہ کیا تھا، ان کی والدہ نے سب… Read More
ہم سات بہن بھائی ہیں اور سارا سال گوشت نہیں کھا پاتے، عیدالاضحٰی کو ہمیں۔۔۔۔۔… Read More