پریشانیاں تو انسان پر آتی رہتی ہے لیکن انکا حل کیا ہے، جانئے

    انسان پر پریشانیاں کیوں آتیں ہیں اور ان حالات میں کیا کرنا چاہیے۔

     

    لاہور (اعتماد ٹی وی) وقت سدا ایک سا نہیں رہتا ۔ نہ ہی یہ رکتا ہے ۔ اس کا کام گزرنا ہے اور یہ گزرتا چلا جا تا ہے۔ اسی طر ح انسان کی زندگی ہے جس میں ایک جیسے حالات نہیں رہتے ۔ کبھی خوشی، کبھی غمی، کبھی کامیابی ، کبھی ناکامی۔ یہ سب انسانی زندگی کا حصہ ہیں اور اللہ تعالیٰ کی طرف سے ایک امتحان ہے ۔

    Advertisement

     

    جیسے ایک بچہ سالانہ امتحان دئیے بغیر اگلی جماعت میں نہیں جا سکتا اسی طرح انسان بھی امتحان پاس کئے بغیر ایک نیا مقام حاصل نہیں کرسکتا ۔ قرآن پاک میں بھی ارشاد ہے کہ” کبھی ہم تمہیں بھوک دے کر آزمائیں گے،کبھی تمہارے مال میں کمی کر کے تمہیں آزمائیں ، کبھی تمہارے پیاروں کو تم سے دور کر کے تمہیں آزمائیں گے، پھلو ں کی کمی سے بھی تمہاری آزمائش ہوگی”۔ جو ان آزمائشوں میں کامیاب ہو جائے اس کو خوشخبری سنا دیجیے۔

     

    Advertisement

    جو لوگ آزمائشوں پر گھبرانے کی بجائے صبر کرتے ہیں اور کہتے ہیں کہ ہم اللہ کے ہیں اور اللہ کی طرف ہی لوٹ کر جانا ہے یہ آزمائش اس کا فیصلہ ہے ۔ انسان پر دکھ ، آزمائشیں ، پریشانیاں اس لئے آتیں ہیں کہ وہ اللہ سے رجوع کر ے۔

     

    جب بندہ اپنے رب سے پناہ مانگتا ہے تو وہ اس کی پریشانیاں ، مصائب سب ختم کر دیتا ہے۔ اس لئے پریشانیوں پر گھبرانے کی بجائے اللہ کی بارگاہ میں حاضر ہوکر دعا کریں صبر کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑیں۔ وہ آپ کی پکار کا انتظار کرتا ہے جیسے ہی پکاریں گے وہ آپ کے معاملات حل کردے گا۔

    Advertisement