ماہی گیر کی راتوں رات تقدیر ہی بدل گئی ۔
کوئٹہ (اعتماد ٹی وی) جب قسمت مہربان ہوتی ہے تو راتوں رات انسان کو فرش سے عرش تک پہنچا دیتی ہے ایسا ہی گودار کے ایک ماہی گیر کے ساتھ ہوا۔ ماہی گیر روز مرہ معمول کے مطابق مچھلی کے شکا ر کے لئے ساحل ِ گوادر کی جانب گیا ۔ اور مچھلی کے شکار کے دوران اس کو ایک انتہائی قیمتی مچھلی مل گئی۔
مچھلی ماہی گیر کے جال میں پھنس گئی۔ ماہی گیر مچھلی لے کر جیونی منڈی کی جانب گیا وہ مچھلی کو تولہ گیا تو اس کا وزن 48.5 کلو بتایا گیا۔ اس مچھلی کو “سوا” مچھلی کہا جاتا ہے جب اس مچھلی کو نیلام کیا گیا تو اس کی قیمت ایک کروڑ پینتیس لاکھ اسی ہزار لگی۔
اس سے قبل میں مئی 2022 میں ایک ماہی گیر کے جال میں دو “سوا” مچھلیاں پھنسی تھیں جن کو تولہ گیا تو ان کا وزن 21 کلو نکلا۔ 21 کلو کے وزن والی سوا مچھلی کی نیلامی میں قیمت 3 لاکھ 88 ہزار پانچ سو روپےلگی۔ دوسری کا وزن 15 کلو تھا جس کی قیمت ایک لاکھ انتالیس ہزار لگی۔
بولی میں سوا مچھلی کی قیمت 4000 روپے فی کلو سے شروع ہوتی ہوئی 18500 روپے فی کلو تک پہنچ گئی بلوچستان کے ساحل پر اس طرح کافی نایاب مچھلیاں پائی جاتی ہیں جن کی بین الاقوامی منڈی میں قیمت بہت زیادہ ہوتی ہے اس لئے ماہی گیر ایسی نایاب مچھلیوں کی تلاش میں رہتے ہیں۔
سوا مچھلی جس کا انگریزی نام کروکر مچھلی ہے یہ ساحل پر سال کے 2 ماہ رہتی ہے اس لئے اس کا شکار بھی اسی طرح کرنا پڑتا ہے ماہی گیروں کے مطابق اس کے لئے بہت سے جتن کرنے پڑتے ہیں۔پھر کہیں جا کر کامیابی حاصل ہوتی ہے۔
مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب… Read More
لوگ مشہوری کے لئے انعام کا اعلان کرتے دیتے مگر۔۔۔ ارشد ندیم کے پاٹنر کے… Read More
ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا؟ جان کر آپ بھی حیران رہ… Read More
رواں سال مون سون کا سیزن اپنے پورے جوش کے ساتھ جا رہا ہے اور… Read More
ارشد ندیم نے اپنی ماں سے کیا وعدہ کیا تھا، ان کی والدہ نے سب… Read More
ہم سات بہن بھائی ہیں اور سارا سال گوشت نہیں کھا پاتے، عیدالاضحٰی کو ہمیں۔۔۔۔۔… Read More