بھارت نے ابرار الحق کے گانے کاپی کر کے نیا ریکارڈ لگا دیا


بھارت نے ابرارالحق کے گانے کاپی کرنے کی ڈبل ہیٹرک بنا لی ۔

 

سیالکوٹ  (اعتماد ٹی وی) کے بھنگڑا کنگ ابرارالحق نے گزشتہ روز اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے پیغام جاری کیا کہ میں نے اپنے گانے کسی کو بھی نہیں بیچے نہ اس کا کوئی لائسنس دیا ہے لیکن اس کے باوجود بھارت کی جانب سے مسلسل میرے گانوں کی چوری کی جار ہی ہے جس میں موجودہ گانے کا چھٹا نمبر ہے۔

Advertisement

 

اب تک میرے 6 گانے بھارت نے چوری کئے ہیں اور میرے پاس اس کے مالکانہ حقوق موجود ہیں میں کورٹ کے ذریعے ہرجانے کا حق رکھتا ہوں۔ بھارت کے نامور ڈائریکٹر جیسے کہ کرن جوہر ان کو اپنا معیار بنانا چاہیے اور میرے گانے نقل نہیں کرنے چاہیے۔ جس پر بھارت کے مووی باکس کی جانب سے اس کی تردید کی گئی ہے۔

 

Advertisement

مووی باکس نے ابرارالحق کے ٹوئٹ کے بعد کہا کہ ہم نے اس گانے کے حقوق حاصل کئے ہیں اور پھر فلمایا ہے۔ دھرما موویز کے پاس اس کے جائز حقوق ہیں جو کہ ٹی سیریز کے ذریعے حاصل کئے گئے ہیں۔

 

ابرارالحق سے قبل حدیقہ کیانی نے بھی ایسا ہی دعویٰ کیا تھا کہ ان کا گانا بوہے باریاں کو بھی متعدد بار نقل کیا گیا ہے جس پر انھوں نے بھی تنقید کی تھی۔

Advertisement

Recent Posts

مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب بتا دیا۔

مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب… Read More

5 months ago

ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا اور کیوں دیا، جان کر آپ بھی حیران رہ جائینگے۔

ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا؟ جان کر آپ بھی حیران رہ… Read More

5 months ago

ملک کے بیشتر علاقوں میں بارشوں کی مزید پیشگوئی

رواں سال مون سون کا سیزن اپنے پورے جوش کے ساتھ جا رہا ہے اور… Read More

5 months ago