اہم خبریں

منگل اور بدھ کے روز گوشت کا ناغہ کیوں ہوتا ہے ، یہ بات ہے حضرت آدم ؑ کے وقت کی جب ان کے بڑے بیٹے نے اپنے بھائی کو پتھر سے۔۔

منگل اور بدھ کے روز گوشت کا ناغہ کیوں ہوتا ہے؟

 

لاہور (اعتماد ٹی وی) پاکستان میں منگل اور بدھ کے روز مٹن اور بیف کے گوشت کو خرید و فروخت نہیں کی جاتی ۔ قصاب منگل اور بدھ کے روز ناغہ کرتے ہیں ایسا کیوں ہوتا ہے یہ سوال اکثر لوگوں کے ذہنوں میں آتا ہے ۔ پاکستان کی قوم کا شمار ان قوموں میں ہوتا ہے جو گوشت کا زیادہ استعمال کرتی ہے ۔ اس لئے گوشت کی دکانوں کے ناغوں کے حوالے سے مختلف وجوہات بتائی جاتی ہیں۔

Advertisement

 

پہلی وجہ تاریخ اسلام سے متعلق ہے کہ حضرت آدم ؑ کے بیٹے قابیل نے ہابیل کو منگل کے روز سر پر پتھر مارا تھا اور دو دن تک اس کی لاش اُٹھائے پھرتا رہا اس کو سمجھ نہیں آرہا تھا کہ اس کا کیا کرے ۔ لیکن یہ وجہ اتنی معقول نہیں کیونکہ اگر ایسا ہوتا تو حضرت آدم ؑ کے واقعے سے متاثر ہو کر رضا کارانہ طور پر سب قصاب گوشت کا ناغہ نہیں کرتے۔

 

Advertisement

دوسری وجہ بتائی جاتی ہے کہ ہر پیشے کی طرح قصاب بھی ہفتہ وارانہ چھٹیاں کر کے آرام کرتے ہیں ۔ یہ وجہ انتہائی کمزور ہے تیسری اور حقیقت کے قریب تر وجہ یہ ہے کہ صدر ایوب خان کے دور سے قبل پاکستان میں قصاب ہفتے کے ساتوں روز گوشت فروخت کرتے تھےجس پر جانوروں کی افزائش میں بڑی کمی واقع ہو سکتی تھی۔ چونکہ اس دور میں پولٹری فارمز کا رواج نہیں تھا اس لئے صدر ایوب خان نے ہفتے کے دوروز گوشت کی ترسیل پر پابندی عائد کر دی۔

 

اس پابندی کو قصابوں نے بھی بخوشی قبول کیا کہ اس صورت میں ان کو دور علاقوں سے جانور خرید کر لانے کا وقت مل گیا ۔ اور گوشت کی طلب و رسد میں توازن قائم کیا گیا۔

Advertisement

Recent Posts

مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب بتا دیا۔

مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب… Read More

3 months ago

ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا اور کیوں دیا، جان کر آپ بھی حیران رہ جائینگے۔

ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا؟ جان کر آپ بھی حیران رہ… Read More

3 months ago

ملک کے بیشتر علاقوں میں بارشوں کی مزید پیشگوئی

رواں سال مون سون کا سیزن اپنے پورے جوش کے ساتھ جا رہا ہے اور… Read More

3 months ago