اہم خبریں

چین نے گاڑیوں کی دنیا میں نیا معرکہ رقم کر دیا، ایک دفعہ چارج کرنے 717 کلومیٹر سفر کرے گی، لیکن یہ کار پاکستان میں کب آئے گی، جانئے۔

چینی کمپنی نے ٹیکنالوجی کی دنیا میں نئی گاڑی متعارف کروادی۔

دنیا بھر کے سائنسدان ترقی کی راہ پر چلتے ہوئے آئے روز نت نئی ایجادات کرتے ہیں ایسا ہی چینی کمپنی نے کیا ۔ انھوں نے ایک ایسی بجلی سے چلنے والی گاڑی متعارف کروادی کہ آپ کی سوچ سے بھی تیز رفتاری سے سفر کے فاصلوں کو محدود کرتی ہے۔

 

Advertisement

چینی کمپنی لیپ موٹرز نے سی 01 نامی الیکڑک گاڑی متعارف کر وائی ہے ان کا مقصد چین میں موجود ٹیکسلا کے ماڈل ایس کو ٹکر دینا ہے۔ لیپ موٹرز چند سالوں سے اس کوشش میں مصروف تھی اور اب اس میں کامیابی حاصل کر لی۔ اس نئی گاڑی کا انجن 542 ہارس پاور فراہم کرتا ہے۔

 

کمپنی کے دعو ے کے مطابق اس میں 90 کلو واٹ آر بیٹری کو استعمال کیا گیا ہے جو کہ ایک ہی مرتبہ چارج کرنےپر 717 کلومیٹر تک کا فاصلہ طے کر سکتی ہے۔ لیکن اس کا انحصار ویرینٹ پر ہوگا۔ یہ گاڑی 5 ویرینٹ پر دستیاب ہو گی جس کا بیس ماڈل ایک ہی مرتبہ چارج کرنے پر 500 کلومیٹر تک کا فاصلہ طے کر سکتا ہے۔

Advertisement

 

گاڑی کے اند ر 3 بڑی اسکرین لگائی گئی ہیں جن میں سےا یک کا استعمال ڈرائیور کرے گا دوسرے اندوٹینمنٹ اور تیسری پیسنجر کے لئے ہوگی۔اس کے ساتھ ساتھ اس گاڑی میں 28 سنسرز اور 23 ایسے فیچرز ہیں جن سےخود کار ڈرائیونگ کرنے میں مدد ملے گی۔ گاڑی کی قیمت 26 ہزار ڈالرز سے شروع ہوگی۔ اس گاڑی کی خاصیت یہ ہے کہ صرف تین سیکنڈ میں 100 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے سفر طے کر سکتی ہے۔

 

Advertisement

 

آپ کو بتاتے چلے کہ پاکستان ابھی تک اوڈی کے کچھ ماڈل الیکٹرک میں موجود ہے،  لیکن چائنہ کی اس گاڑی کا پاکستان میں آنے کا ابھی کوئی امکان نہیں ہے۔

 

Advertisement

Recent Posts

مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب بتا دیا۔

مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب… Read More

3 months ago

ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا اور کیوں دیا، جان کر آپ بھی حیران رہ جائینگے۔

ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا؟ جان کر آپ بھی حیران رہ… Read More

3 months ago

ملک کے بیشتر علاقوں میں بارشوں کی مزید پیشگوئی

رواں سال مون سون کا سیزن اپنے پورے جوش کے ساتھ جا رہا ہے اور… Read More

3 months ago