کیا آنکھیں بند کرکے نماز پڑھنے سے نماز خشوع و خضوع سے ادا ہوتی ہے؟
لاہور ( اعتماد ٹی وی) زمانہ جوں جوں ترقی راہ پر چل رہا ہے اس سے اسلامی معاملات سے متعلق معلومات کمزور ہوتی جارہی ہیں۔ جس کی وجہ سے ہر کوئی اپنی عبادتوں کو لے مشکوک ہو چکا ہے۔ اس کے لئے وہ نئے نئے ذرائع تلاش کر رہا ہے کہ نماز میں خشوع و خضوع پیدا ہو۔
چونکہ سوشل میڈیا کا دور ہے اور ایسے بہت سے مواد موجود ہیں جن سے رہنما ئی لی جا سکتی ہے۔ لیکن اس حوالے بہتر ہے کسی مفتی و عالم دین سے سوال کیا جائے۔ ایسے مفتی طارق مسعود سے ایک سوال کیا گیا کہ کیا نماز آنکھیں بند کر کے ادا کی جا سکتی ہے؟
جس پر انھوں نے بتایا کہ ایک مکروہ عمل ہے اور حضورؐ سے ثابت بھی نہیں ہے۔اس عمل کو ناپسندیدہ کہا گیا ہے ۔ کیونکہ نماز کے تمام احکام توقیفی ہیں جن کا مطلب ہے جیسے جیسے حضورؐ نے نماز ادا کی ویسے کی جائے گی۔ اس لئے حضورؐ نے بھی نماز آنکھیں کھول کر ادا کی ہے تو آپ بھی اس پر عمل پیرا ہوں۔