اہم خبریں

چھوٹے سے بچے نے ماں کی پیروی کرتے ہوئے سب کا دل جیت لیا۔

ماں کی گود بچے کی پہلی درسگاہ ہوتی ہے یہ بات صرف الفاظ کی حد تک محدود نہیں ہے بلکہ ایسے لاتعداد واقعات ہیں جو اس بات کو حقیقت بناتے ہیں۔ بچہ حمل کے دوران بھی اپنی ماں کی آواز سب سے پہلے سنتا ہے ۔

 

 

Advertisement

ایسے ہی دنیا میں آنے کے بعد بھی ماں سے بڑھ کر کچھ نہیں ہوتا۔ خواہ کسی بھی عمر کا شخص ہو گھر میں داخل ہوتے ہی ماں کے متعلق سوال کرتا ہے۔ ماں چہر ہ نظر آتے ہی دل کو سکون پہنچ جاتا ہے۔ ماں کی کل کائنات اس کی اولاد ہوتی ہے۔ بالخصوص جب وہ چھوٹی عمر میں ہوں تو ماں سے بڑھ کر ان پر پیار کسی کو نہیں آتا۔

 

 

Advertisement

ایسی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر جاری ہوئی جس میں پانچ ماہ کا بچہ اپنی ماں کے ساتھ ورزش کر رہا ہے۔ بچے بڑوں سے ہی سیکھتے ہیں جو وہ انھیں کرتے ہوئے دیکھتے ہیں ویسا ہی کرنے کی کوشش کر تے ہیں۔ ایسا ہی اس بچے نے کیا۔ ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ ماں نے ورزش کے دوران پلینک کی پوزیشن بنائی ہوئی ہے۔

 

 

Advertisement

اچانک بچہ وہاں آتا ہے اور جیسی حالت میں ماں کو دیکھتا ہے ویسے ہی کرنے کی کوشش کرتا ہے۔اور پھر بچہ وقفے وقفے سے پلینک کی پوزیشن لینا شروع کر دیتا ہے۔ بچے کی ماں نے یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرتے ہوئے لکھا کہ میرا 5 ماہ کا بچہ کچھ نیا سیکھ رہا ہے۔ بچے کے اس بے ساختہ پن پر سب کو پیار آیا۔ دیکھتے ہی دیکھتے ویڈیو وائرل ہو گئی۔

 

 

Advertisement

Recent Posts

مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب بتا دیا۔

مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب… Read More

5 months ago

ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا اور کیوں دیا، جان کر آپ بھی حیران رہ جائینگے۔

ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا؟ جان کر آپ بھی حیران رہ… Read More

5 months ago

ملک کے بیشتر علاقوں میں بارشوں کی مزید پیشگوئی

رواں سال مون سون کا سیزن اپنے پورے جوش کے ساتھ جا رہا ہے اور… Read More

5 months ago