30 سال بعد گھر کی صفائی سے ایسا کچھ ملا کہ گھر والے خوشی سے نہال ہو گئے ۔
برطانیہ میں ایک خاندان کے کو گھر کی صفائی کے دوران اپنا 30 سال قبل گم ہوا کچھوا زندہ مل گیا ۔ کچھوے کا نام مینویلا تھا ۔ جو کہ انیس سو بیاسی میں اچانک سے لاپتہ ہو گیا تھا۔ گھروالوں کے مطابق اسٹور روم کی صفائی کرتے ہوئے جب ایک پرانا سٹوریج باکس کھولا تو اس میں کچھوا موجود تھااور زندہ حالت میں موجود تھا۔
کچھووں کی عمر بہت لمبی ہوتی ہے ایک کچھوا 255 سال تک کی عمر پاتا ہے ۔ لیکن اگر خوراک یا پانی کی قلت ہو تو پھر زیادہ سے زیادہ تین سال تک زندہ رہتا ہے۔ جبکہ اس کچھوے نے تیس سال زندہ گزارے ہیں۔
گھروالوں کے اندازے کے مطابق 30 سال تک ایک باکس میں بند رہنے والے کچھوے کی خوراک دیمک کا لاروا ہو سکتی ہے۔ مینولا نامی کچھوا 1982 میں ایک برطانوی خاتون کو دیا گیا تھا جب ان کی عمر 8 سال تھی۔ لیکن اسی دوران ان کے گھر بجلی کا کام کروایا گیا جس کے دوران ہی ان کا پالتو کچھوا گم ہو گیا۔ بہت تلاش کرنے کے بعد بھی نہیں ملا۔ اب تیس سال بعد اس کو زندہ دیکھکر خاتون کی خوشی کی انتہا نہیں رہی۔