پیٹرول کی انتہائی سستی قیمت 5.5 روپے اور انتہائی مہنگی قیمت 564 روپے کن ممالک میں۔
آن لائن (اعتماد ٹی وی) مہنگائی کے اس دور میں جب کہ ہر جگہ پیٹرول و گیس کی قیمتوں میں اضافہ ہو رہا ہے ایسے میں اگر پتہ چلے کے کسی ملک میں پیٹرول کی قیمت 5.5 روپے ہے تو یقیناً آپ سامنے والے کو پاگل سمجھیں گے۔ لیکن یہ ایک حقیقت ہے تیل اور گیس کے ذخائر جیسی دولت سے مالا مال ملک وینز ویلا میں آج کے وقت میں پیٹرول کی قیمت ساڑھے پانچ روپے فی لیٹر ہے ۔
دوسرے نمبر پر ایران ایسا ملک ہے جو اپنے شہریوں کو سستا تیل دے رہا ہے ایران میں ایک لیٹر پیٹرول کی قیمت 10 روپے ہے۔ اس کے علاوہ تمام ممالک میں پیٹرولیم مصنوعات قیمتوں میں اضافہ ہو رہا ہے ۔ باوجود کوشش کے عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں کو کم کرنے میں ناکامی کا سامنا ہے۔
عراق میں اس وقت پیٹرول کی قیمت 101 جب کہ شام جس کے حالات بھی ناخوشگوار ہیں وہاں پیٹرول کی قیمت 63 روپے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔ قطر میں بھی پیٹرول فی لیٹر 113 روپے میں دستیاب ہے۔ جبکہ سعودی عرب میں ایک لیٹر پیٹرول 122 روپے میں اور باقی تمام عرب امارات میں پیٹرول کی موجودہ قیمت 221 روپے فی لیٹر ہے۔
ایشیائی خطے کے ممالک جیسے کہ بنگلہ دیش میں پیٹرول 196 روپے افغانستان میں 172 روپے اور بھارت میں 264 روپے کا ایک لیٹر پیٹرول دستیاب ہے۔ چین میں بھی پیٹرول کی قیمت 285 روپے فی لیٹر ہے امریکہ میں اس وقت 248 روپےسے زائد رقم کا فی لیٹر دیا جا رہا ہے ۔
اسی طرح نیوزی لینڈ میں 397 روپے 47 پیسے برطانیہ میں 423 روپے 59 پیسے اور سب سے مہنگا پیٹرول اس وقت 564 روپے فی لیٹر کے حساب سے ہانگ کانگ میں مل رہا ہے۔
مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب… Read More
لوگ مشہوری کے لئے انعام کا اعلان کرتے دیتے مگر۔۔۔ ارشد ندیم کے پاٹنر کے… Read More
ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا؟ جان کر آپ بھی حیران رہ… Read More
رواں سال مون سون کا سیزن اپنے پورے جوش کے ساتھ جا رہا ہے اور… Read More
ارشد ندیم نے اپنی ماں سے کیا وعدہ کیا تھا، ان کی والدہ نے سب… Read More
ہم سات بہن بھائی ہیں اور سارا سال گوشت نہیں کھا پاتے، عیدالاضحٰی کو ہمیں۔۔۔۔۔… Read More