اہم خبریں

لاہور کے بچوں کے بڑے ہسپتال میں ایک ناخوشگوار واقعہ پیش آیا کروڑو ں کی مالیت کا نقصان، بچوں کی جانیم بھی غیر محفوظ

لاہور کے ہسپتال میں ایک ناخوشگوار واقعہ پیش آیا کروڑو ں کی مالیت کا نقصان ۔

 

لاہور (اعتماد ٹی وی) لاہور گلبرگ میں موجود چلڈرن ہسپتال کی تیسری منزل پر اچانک سے آگ لگ گئی۔ انتظامیہ نے بتایا کہ صبح پانچ بج کر پندرہ منٹ کے قریب پر یہ واقعہ پیش آیا ۔ جیسے ہی اس کی خبر ملی فوراً ریسکیو اور فائر بریگیڈ کو بلا لیا گیا۔

Advertisement

 

دونوں امدادی ٹیمیں بروقت اسپتال پہنچ گئیں اور صورتحال کو قابو میں کیا ۔ انتظامیہ کے مطابق تیسری منزل پر واقع فارمیسی اسٹور جل گیا ہے جس میں بہت مہنگی ادویات بھی موجود تھیں۔ کل ملا کر اگر تخمینہ لگایا جائے تو کروڑوں کی ادویات ہیں جو جل کر راکھ کا ڈھیر بن گئیں ہیں۔

 

Advertisement

اس تمام واقعے کو قابو کرنے کے لئے فائر بریگیڈ کے 7 فائر ٹینڈرز نے حصہ لیا تاہم شکر ہے اللہ کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا نہ ہی کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع ملی ہے۔ محکمہ صحت پنجاب کی جانب سے اس تمام واقعے تحقیقات کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

 

اس کے لئے ایک 6 رکنی کمیٹی بھی بنا دی گئی ہے جس کا سربراہ اسپیشل سیکرٹری پرائمری ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کو بنایا گیا ہے۔ کمیٹی کو تاکید کی گئی ہے کہ واقعے کی تحقیق کی مکمل رپورٹ تین دن میں جمع کروائے۔ اس سلسلے میں اسٹاف اور متاثرہ افرادسے پوچھ گوچھ کے ساتھ ساتھ فائر الارم اور فائر فائٹنگ سسٹم کا جائزہ لیں اور ذمے دار افراد کی نشاندہی کریں۔

Advertisement

Recent Posts

مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب بتا دیا۔

مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب… Read More

5 months ago

ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا اور کیوں دیا، جان کر آپ بھی حیران رہ جائینگے۔

ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا؟ جان کر آپ بھی حیران رہ… Read More

5 months ago

ملک کے بیشتر علاقوں میں بارشوں کی مزید پیشگوئی

رواں سال مون سون کا سیزن اپنے پورے جوش کے ساتھ جا رہا ہے اور… Read More

5 months ago