کرن جوہر کا کوئی ہربہ کام نہ آیا، ابرارالحق نے بڑا اعلان کر دیا۔

کرن جوہر کا ہربہ کام نہ آیا، ابرارالحق نے بڑا اعلان کر دیا۔

آن لائن (اعتماد ٹی وی) بھارت کے مشہور ڈائریکٹر کرن جوہر نے اپنی نئی آنے والی فلم میں ابرارالحق کا گانا چوری کیا جس پر ابرارالحق نے ٹوئٹ کیا کہ یہ بھارت کی جانب سے میرا چھٹا گانا چوری کیا جار ہا ہے اب میں مزید برداشت نہیں کروں گا اور اس کے لئے عدالت جاؤں گا جس پر مووی باکس کی جانب سے دعویٰ کیا گیا کہ گانا ٹی سیریز کے ذریعے نشر کیا گیا ہے تو اس کے کاپی رائٹس ہمارے پاس ہیں۔

 

Advertisement

جس پر ابرارالحق نے ہار نہیں مانی اور کہا کہ اگر گانا میں نے آپ کو دیا ہے تو کوئی لائسنس تو ہو گا اآپ کے پاس جس پر خاموشی چھا گئی۔ پھر کرن جوہر نے نیا ہربہ آزمایا اور نچ پنجابن نچ گانے کو ریلیز کرتے وقت موسیقار اور شاعر کی جگہ ابرار الحق کا نام ڈال دیا۔ جس پر ان کا خیال تھا کہ ابرارالحق خامو ش ہو جائیں گے۔

 

ابرار الحق نے ان کا یہ لالی پاپ ان کو واپس دے دیا اور سوشل میڈیا پر پیغام جاری کیا کہ آپ کیا سمجھتے ہیں مجھے کریڈٹ دے کر آپ میرا منہ بند کر دیں گے گانا آپ نے خریدا نہیں بغیر اجازت استعمال کیا ہے اس کے لئے آپ کو عدالت میں سامنا کرنا پڑے گا ۔ اتنے بڑے ڈائریکٹر ہو کر آپ کو یہی نہیں پتا کہ گانے کے باقاعدہ حقوق حاصل کرنے پڑتے ہیں۔ یہاں کوئی جنگل کا قانون تو ہے نہیں جس کا جو دل چاہے کرتا پھرے۔

Advertisement

 

Recent Posts

مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب بتا دیا۔

مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب… Read More

5 months ago

ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا اور کیوں دیا، جان کر آپ بھی حیران رہ جائینگے۔

ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا؟ جان کر آپ بھی حیران رہ… Read More

5 months ago

ملک کے بیشتر علاقوں میں بارشوں کی مزید پیشگوئی

رواں سال مون سون کا سیزن اپنے پورے جوش کے ساتھ جا رہا ہے اور… Read More

5 months ago