انسٹاگرام نے نئی فیچر متعارف کروا کے شارٹ ویڈیو کی دنیا میں تھرتھلی مچا دی، عوام پرجوش۔۔

    انسٹا گرام نے ویڈیو کے حوالے سے اہم خبر دے دی۔

     

    آن لائن (اعتماد ٹی وی) میٹا کی ماتحت انسٹاگرام ایپ نے اپنی ویڈیو کے اوقات کا دورانیہ بڑھا دیا ۔ انسٹا گرام نے اپنے فیچرز کو جدید بنایا ہے تاکہ مقابلے بازی کے اس دور میں اپنی ریٹنگ کو کم نہ ہونے دیا جائے۔ انسٹا گرام کی اس وقت حریف ایپلیکیشن میں پہلا نمبر ٹک ٹاک کا ہے اور دوسرا نمبر اسنیپ چیٹ کا ہے۔

    Advertisement

     

    اس کے علاوہ انسٹا گرام اپنے ریلز کے فیچر کو بھی زیادہ آسان طریقے سے قابل استعمال بنانے کے لئے دیگر کئی فیچرز متعارف کروا رہی ہے۔ ریلز ٹیمپلیٹس ، فریش ساؤنڈ ایفیکٹس ، انٹرایکٹو اسٹیکرز کے ساتھ اپنی آڈیو کو بھی امپورٹ کیا جا سکتا ہے ایسے کئی فیچرز پر کام کیا جارہا ہے ۔

     

    Advertisement

    جو کہ اب سے سروس کا حصہ ہوں گے۔
    ویڈیو کا دورانیہ 60 سیکنڈز سے بڑھا کر 90 سکینڈز تک کر دیا گیا ہے۔ انتظامیہ کی جانب سے کہا گیا ہے ہماری ہمیشہ سے یہی کوشش رہی ہے کہ اپنے صارفین کو آسانی فراہم کریں۔ او ر اس بات کو بھی یقینی بنایا جائے کہ آپ کی آواز کی ریکارڈنگ کیسے اچھی ہو کیونکہ ان آوازوں کو بعد میں ریلوں میں بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔

     

    میٹا کی جانب سے حال میں ایسے ٹیمپلیٹس کومتعارف کروایا گیا ہے جو صارفین باآسانی استعمال کر سکتے ہیں۔ اس کے ذریعے وہ ایک ریل بنا سکتے ہیں۔ اس فیچر کے ذریعے کلپس کو پہلے لوڈ کرتا ہے لہٰذا تمام صارفین کو اپنے کلپس کو ان کے ذریعے تراش سکتے ہیں۔

    Advertisement