اگر آپ کا حافظہ کمزور ہے تو یہ کام کریں۔
لاہور (اعتماد ٹی وی) یاداشت اور حافظہ اللہ کی عطا کردہ بہت بڑی نعمت ہے اس سے دنیا اور آخرت میں کامیابی ملتی ہے۔ حافظہ جب کمزور ہو جائے تو چند ایک تدابیر جو ہمارا دین ہمیں بتا تا ہے اختیار کرنی چاہیے کُند ذہن ہونا کوئی بُری بات نہیں ہوتی یہ اللہ کی جانب سے بندے کا امتحان ہوتا ہےلیکن کُندذہنی کو بھی محنت کر کے مضبوط حافظے میں تبدیل کیا جا سکتا ہے۔
جیسے کہ سعدالدین تفتازانی اور قاضی ابو یوسف کی مثال موجود ہے جن کا حافظہ اتنا تیز نہیں تھا لیکن مسلسل محنت کر کے انہوں نے علم کی دنیا میں اتنا نام بنایا کہ آج دنیا میں اُن کو احترام کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے اور ان کی خدمات کتابوں کی صورت میں آج بھی موجود ہیں۔
حافظہ مضبوط کرنے کے لئے سب سے پہلی صورت میں اپنے ذہن کو ورزش کا عادی بنائیں۔ غوروفکر کریں اپنے ذہن کو غوروفکر میں مصروف رکھیں جس سے ذہن کو تیزی نصیب ہوتی ہے۔