Headlines

    ماں باپ روزانہ صبح پانی پر 41 دن تک 21 مرتبہ  یا علیم اول و آخر درود پاکﷺ پڑھ کر دم کر لیا کریں اور نہار منہ پانی بچوں کو پِلا دیں، اور پھر دیکھیں کیسے آپ کے بچے سب سے تیز ہوتے

    اگر آپ کا حافظہ کمزور ہے تو یہ کام کریں۔

     

    لاہور (اعتماد ٹی وی) یاداشت اور حافظہ اللہ کی عطا کردہ  بہت بڑی نعمت ہے اس سے دنیا اور آخرت میں کامیابی ملتی ہے۔ حافظہ جب کمزور ہو جائے تو چند ایک تدابیر جو ہمارا دین ہمیں بتا تا ہے اختیار کرنی چاہیے کُند ذہن ہونا کوئی بُری بات نہیں ہوتی  یہ اللہ کی جانب سے بندے کا امتحان ہوتا ہےلیکن کُندذہنی کو بھی محنت کر کے مضبوط حافظے میں تبدیل کیا جا سکتا ہے۔

    Advertisement

     

     

    جیسے کہ سعدالدین تفتازانی اور قاضی ابو یوسف کی مثال موجود ہے جن کا حافظہ اتنا تیز نہیں تھا  لیکن مسلسل محنت کر کے انہوں نے علم کی دنیا میں اتنا نام بنایا کہ آج دنیا میں اُن کو احترام کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے اور ان کی خدمات کتابوں کی صورت میں آج بھی موجود ہیں۔

    Advertisement

     

    حافظہ مضبوط کرنے کے لئے سب سے پہلی صورت میں اپنے ذہن کو ورزش کا عادی بنائیں۔ غوروفکر کریں اپنے ذہن کو غوروفکر میں مصروف رکھیں جس سے ذہن کو تیزی نصیب  ہوتی ہے۔

     

    Advertisement

     

    دوسرا ہر نماز کے بعد سر پر ہاتھ رکھ کر 11 مرتبہ” یاقوی” پڑھنے سے بھی حافظہ بڑھتا ہے۔

     

    Advertisement

    تیسری گزارش یہ ہے کہ ماں باپ روزانہ صبح پانی پر 41 دن تک 21 مرتبہ  یا علیم اول و آخر درود پاکﷺ پڑھ کر دم کر لیا کریں اور نہار منہ پانی بچوں کو پِلا دیں اگر بڑے ہیں تو اُن کو بھی پِلائیں اس سے حافظہ مضبوط ہوگا۔

     

     

    Advertisement

    نیز آپ حافظے کی مضبوطی سے متعلقہ غذائیں بھی استعمال کریں۔ یہ تمام چیزیں مل کر دماغ کو مضبوط بناتی ہیں اور ان اشیاء میں خشک میوہ جات  زیادہ اہم سمجھے جاتے ہیں ۔