اخروٹ کے کیا فائدے ہیں اور کس موسم میں اس کا استعمال مفید ہے؟
لاہور (اعتماد ٹی وی) اللہ تعالیٰ نے انسان کی فلاح کے لئے بیش بہا نعمتیں عطا کی ہیں جن کو استعمال کر کے انسان اپنی کمزوریوں اور مسائل کو حل کر سکتا ہے۔اخروٹ بنیادی طور پر خشک میوہ جات کی جُز میں آتا ہے سردیوں میں اس کا استعمال بڑھ جاتا ہے۔اس کا زیادہ استعمال بھی نقصان دہ ہے۔ ایک دن میں دو اخروٹ استعمال کرنے ہیں اور وہ آپ سردیوں یا گرمیوں میں کسی بھی موسم میں کر سکتے ہیں لیکن ایک دن میں دو اخروٹ۔
بلڈ پریشر کے مریض ا س کا استعمال ڈاکٹر کے مشورہ سے کر سکتے ہیں اخروٹ ایک فیٹی ایسڈ ہے اور اس کا ہماری جلدکو صحیح رکھنے میں اہم کردار ہے۔ دماغ کی تیزی کے لئے بادام کے ساتھ ساتھ اخروٹ بھی اتنے ہی لازم ہیں۔ اسکے علاوہ وزن کو کم کرنے کے لئے اخروٹ کا استعمال کیا جا تا ہے یہ آپ کو ہر وقت کی بھوک سے بچاتے ہیں ۔ اگر کبھی آپ کو بہت زیادہ بھوک محسوس ہو تو آپ اخروٹ اور ایک گلاس دودھ کا لے لیں ۔
اخروٹ میں اومیگا3 ہے جو کہ ہمارے دل کے لئے بہت اچھا ہےیہ اچھے کولیسٹرول کو بڑھانے کا کام کرتا ہے جن لوگوں کو کولیسٹرول کا مسئلہ ہے وہ لگاتا ر دو اخروٹ کا استعمال کرتے رہیں تو ان کا کولیسٹرول بہتر ہو جائے گا اور کیونکہ کولیسٹرول کا تعلق دل کی بیماریو ں سے ہوتا ہے تو اس کے استعمال سے ان میں کمی واقع ہو گی۔
اسکے علاوہ ناشتے میں اخروٹ کر استعمال کرنے سے آپ سارا دن کی غیر ضروری بھوک سے بچ جائیں گے۔شوگر کے مریض بھی اسکا استعمال کر سکتے ہیں یہ شوگر کنٹرول کرنے میں بہترین مدد گار ثابت ہوتا ہے۔
مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب… Read More
لوگ مشہوری کے لئے انعام کا اعلان کرتے دیتے مگر۔۔۔ ارشد ندیم کے پاٹنر کے… Read More
ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا؟ جان کر آپ بھی حیران رہ… Read More
رواں سال مون سون کا سیزن اپنے پورے جوش کے ساتھ جا رہا ہے اور… Read More
ارشد ندیم نے اپنی ماں سے کیا وعدہ کیا تھا، ان کی والدہ نے سب… Read More
ہم سات بہن بھائی ہیں اور سارا سال گوشت نہیں کھا پاتے، عیدالاضحٰی کو ہمیں۔۔۔۔۔… Read More