حکومت نے بجلی بچانے کے لئے نیا منصوبہ بنا لیا۔
اسلام آباد (اعتماد ٹی وی) مسلم لیگ ن نے اپنے اقتدار میں آنے کے بعد ہفتے کی چھٹی بند کر دی تھی جس کی وجہ سے ان کو کافی تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔
حکومت نے بجلی بچانے کے لئے نیا منصوبہ بنا لیا۔
اسلام آباد (اعتماد ٹی وی) مسلم لیگ ن نے اپنے اقتدار میں آنے کے بعد ہفتے کی چھٹی بند کر دی تھی جس کی وجہ سے ان کو کافی تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔
بجلی کے بڑھتے ہوئے شارٹ فال کے بعد وفاقی حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ ہفتے کی چھٹی کو بحال کیا جائے تا کہ اس طرح توانائی کے بحران سے نمٹا جائے۔
اس کے علاوہ کابینہ نے سرکاری ملازمین کی پیٹرول کوٹہ میں سے 40 فیصد کٹوتی کی منظوری بھی دے دی ہے۔ وزیراطلاعات کی جانب سے کہا گیا کہ بجلی کی طلب 28400 میگاواٹ ہو گئی ہے جب کہ کو بجلی بن رہی ہے اس کی دستیابی 25600 میگا واٹ ہے۔
وزیراعظم کے مطابق مئی2022 میں گزشتہ سال کی نسبت زیادہ بجلی پیدا ہوئی۔ ا سکےعلاو ہ مارکیٹس کو بھی کورونا وباء کے دوران جن اوقات پر بند کیا گیا تھا انھیں اوقات پر بند کر نے کی درخواست دی جو کہ منظور نہیں ہوئی۔ اس کے علاوہ حکومت نے حکومتی افسران کے بیرون ملک دوروں اور علاج پر پابندی لگا دی ہے۔
سرکاری سطح پر گاڑیوں کی خریدو فروخت بھی نہیں کی جائے گی۔ اس کے علاوہ سرکاری دفاتر میں لنچ ،ڈنر اور ہائی ٹیز پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔