حکومت کے دبھنگ اقدامات، بجلی اور تیل کی بچت کے لئے نیا منصوبہ متعارف کروا دیا

    حکومت نے بجلی بچانے کے لئے نیا منصوبہ بنا لیا۔

     

    اسلام آباد (اعتماد ٹی وی) مسلم لیگ ن نے اپنے اقتدار میں آنے کے بعد ہفتے کی چھٹی بند کر دی تھی جس کی وجہ سے ان کو کافی تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔

    Advertisement

     

    بجلی کے بڑھتے ہوئے شارٹ فال کے بعد  وفاقی حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ ہفتے کی چھٹی کو بحال کیا جائے تا کہ اس طرح توانائی کے بحران سے نمٹا جائے۔

     

    Advertisement

     

    اس کے علاوہ کابینہ نے سرکاری ملازمین کی پیٹرول کوٹہ میں سے 40 فیصد کٹوتی کی منظوری بھی دے دی ہے۔ وزیراطلاعات کی جانب سے کہا گیا کہ  بجلی کی طلب 28400 میگاواٹ ہو گئی ہے جب کہ کو بجلی بن رہی ہے اس کی  دستیابی 25600 میگا واٹ ہے۔

     

    Advertisement

     

    وزیراعظم کے مطابق  مئی2022  میں گزشتہ سال کی نسبت زیادہ بجلی پیدا ہوئی۔ ا سکےعلاو ہ مارکیٹس کو بھی کورونا وباء کے دوران  جن اوقات پر بند کیا گیا تھا انھیں اوقات پر بند کر نے کی درخواست دی جو کہ منظور نہیں ہوئی۔ اس کے علاوہ حکومت نے حکومتی افسران کے بیرون ملک دوروں اور علاج پر پابندی لگا دی ہے۔

     

    Advertisement

     

    سرکاری سطح پر گاڑیوں کی خریدو فروخت بھی نہیں کی جائے گی۔ اس کے علاوہ سرکاری دفاتر میں لنچ ،ڈنر اور ہائی ٹیز پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

     

    Advertisement