اہم خبریں

ڈاکٹر عامر لیاقت کے انتقال کے بارے میں بھی بڑی پیش رفت سامنے آگئی

ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کے پوسٹمارٹم کے لئے تین رکنی بورڈتشکیل دے دیا گیا۔

 

لاہور (اعتماد ٹی وی) ذرائع کے مطابق ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی وفات کے بعد ان کے پوسٹمارٹم کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے لئے تین رکنی بورڈتشکیل دیا گیا ہے اس بورڈ کو ڈاکٹر سمیعہ سرجن اور پولیس نے مل کر قائم کیا ہے ۔

Advertisement

 

محکمہ صحت کے مطابق پوسٹمارٹم کے لئے جناح ہسپتال کو چنا گیا ہے پوسٹمارٹم کرنے والے بورڈ میں 2 میل میڈیکو لیگل افسرا ن بھی شامل ہوں گے۔ عامر لیاقت حسین کے انتقال کے متعلق ایس ایس پی ایسٹ کا کہنا ہے کہ انتقال کی ظاہری طور پر کوئی وجہ نظر نہیں آرہی اسی لئے پوسٹمارٹم کیا جا رہا ہے۔

 

Advertisement

عامر لیاقت حسین آج اپنے کمرے میں مردہ حالت میں پائے گئے۔ ان کے ملازمین نے کہا کہ ان کے کمرے کا دروازہ کل رات سے بند تھا بہت کھٹکھٹانے پر بھی آج دن چڑھے دروازہ نہیں کھولا تو ہم نے دروازہ کھولنے کا فیصلہ کیا اور اند ر داخل ہو ئے تو ڈاکٹر عامر لیاقت حسین بے ہوش تھے ۔

 

ہسپتال لانے پر ڈاکٹر نے بتایا کہ ان کا انتقال پندرہ سے بیس منٹ پہلے ہو چکی ہے۔

Advertisement

 

ملازمین و پولیس کے مطابق ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کا گھر دھویں سے بھرا ہوا تھا ہوسکتا ہے ان کا انتقال دم گھٹنے کی وجہ سے ہوا ہے۔ اس کے علاوہ گزشتہ رات عامر لیاقت کو دل میں تکلیف تھی صبح تک اس میں اضافہ ہونے کے باوجود وہ ہسپتال نہیں گئے اس کے علاوہ ڈاکٹر عامر لیاقت حسین رات بھر روتے بھی رہے۔

 

Advertisement

پوسٹ مارٹم کے حوالے سے انکے اہل خانہ سے رابطے کی کوشش کی جا رہی ہے جس میں مشکلات کا سامنا ہے کیونکہ ڈاکٹر عامر لیاقت حسین اپنی دو بیویوں کو چھوڑ چکے تھے اور تیسری نے بھی خلع کا مقدمہ کر رکھا تھا۔ اس لئے اب ان کے بچوں سے رابطہ کیا جارہا ہے۔ اس کے لئے پولیس کے ذریعے ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کے گھر اور کمرے کی تحقیق بھی کی جا رہی ہے۔

 

 

Advertisement

Recent Posts

مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب بتا دیا۔

مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب… Read More

5 months ago

ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا اور کیوں دیا، جان کر آپ بھی حیران رہ جائینگے۔

ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا؟ جان کر آپ بھی حیران رہ… Read More

5 months ago

ملک کے بیشتر علاقوں میں بارشوں کی مزید پیشگوئی

رواں سال مون سون کا سیزن اپنے پورے جوش کے ساتھ جا رہا ہے اور… Read More

5 months ago