بجلی بچاؤ منصوبے پر عمل درآمد شروع سرکاری دفاتر کے اوقات میں تبدیلی۔
بجلی بچاؤ منصوبے پر عمل درآمد شروع سرکاری دفاتر کے اوقات میں تبدیلی۔
اسلام آباد (اعتماد ٹی وی) ملک میں موجودہ بجلی کے بدحال نظام پر موجودہ حکومت تنقید کی زد میں ہے ۔ اس کے لئے حکومتی اراکین کی جانب سے مشورہ دیا گیا کہ اگر ملک میں ہفتے کی چھٹی کو بحال کیا جائے تو بجلی کے شارٹ فعال پر قابو پایا جا سکتا ہے۔
اس کے علاوہ حکومتی سطح پر تاجروں سے بھی بات چیت کرنے کا منصوبہ بنایا گیا کہ اگر تاجر بھی اس وقت حکومت کا ساتھ دیں اور مارکیٹیں رات 8 بجے تک بند کر دی جائیں اس سے بھی بجلی کی بچت ہو گی۔
وفاقی حکومت گورنمنٹ آف پاکستان کیبنیٹ سیکٹریٹ اسٹیبلشمنٹ ڈویذن کی جانب سے اس کا باقاعد ہ نوٹس جاری کر دیا گیا ہے کہ 7 جون 2022 سے وفاقی اداروں کے اوقات 8 بجے سے 4 بجے تک ہونگے ۔ اور ہفتے کو تعطیل ہو گی۔
تمام اداروں کے اوقات پیر تا جمعہ 8 بجے صبح سے 4 بجے سہ پہر تک ہونگے ۔ جمعے کے روز کے اوقات بھی عام دنوں کے برابر ہی ہو نگے البتہ ہفتے اور اتوار کی تعطیل ہوگی ۔ نوٹس میں اس پر عمل درآمد کی سختی سے تاکید کی گئی ہے۔