Headlines

    سرکارمی ملازمین کی ہفتے کے چھٹی بحال کرنے کے بعد، حکومت نے ایک اور اہم نوٹیفکیشن جاری کر دیا

    بجلی بچاؤ منصوبے پر عمل درآمد شروع سرکاری دفاتر کے اوقات میں  تبدیلی۔

     

     

    Advertisement

    اسلام آباد (اعتماد ٹی وی) ملک  میں موجودہ بجلی کے بدحال نظام پر موجودہ حکومت تنقید کی زد میں ہے  ۔ اس کے لئے  حکومتی اراکین کی جانب سے مشورہ دیا گیا کہ اگر  ملک میں ہفتے کی چھٹی کو بحال کیا جائے تو بجلی کے شارٹ فعال پر قابو پایا جا سکتا ہے۔

     

     

    Advertisement

    اس کے علاوہ حکومتی سطح پر تاجروں سے بھی بات چیت کرنے کا   منصوبہ بنایا گیا کہ اگر تاجر بھی اس وقت حکومت کا ساتھ دیں اور مارکیٹیں  رات 8 بجے تک بند کر دی جائیں اس سے بھی بجلی کی بچت ہو گی۔

     

     

    Advertisement

    وفاقی حکومت  گورنمنٹ آف پاکستان   کیبنیٹ سیکٹریٹ  اسٹیبلشمنٹ ڈویذن کی جانب سے  اس کا باقاعد ہ نوٹس جاری کر دیا گیا ہے کہ 7 جون 2022 سے  وفاقی اداروں کے  اوقات 8 بجے سے 4 بجے تک ہونگے ۔ اور ہفتے کو تعطیل ہو گی۔

     

     

    Advertisement

    تمام اداروں کے  اوقات پیر تا جمعہ 8 بجے صبح سے 4 بجے سہ پہر تک ہونگے ۔ جمعے کے روز کے اوقات بھی  عام دنوں کے برابر ہی ہو نگے البتہ ہفتے اور اتوار کی تعطیل ہوگی ۔  نوٹس میں اس پر عمل درآمد کی سختی سے تاکید کی گئی ہے۔

     

     

    Advertisement