اہم خبریں

سابقہ وزیر خزانہ نے موجودہ حکومت کو تمام مسائل کا حل بتا دیا لیکن مجال ہے کہ حکومت کے سر پر جوں بھی رینگے

موجودہ حکومت کو معشیت بچانے کے لئے روس جانا چاہیے ۔ شوکت ترین

 

اسلام آباد (اعتماد ٹی وی ) پاکستا ن کے سابق وزیر خزانہ شوکت ترین نے حکومت پر کڑی تنقید کر دی اور کہا کہ ابھی بھی وقت ہے ہوش کے ناخن لیں۔ اور میرا مشورہ مان لیں روس کا دورہ کریں روس سے مد د لیں۔ اس سے اس مشکل دور میں بھی 30 فیصد بچت ہو جائے گی۔

Advertisement

 

سابق وزیر خزانہ کا کہنا ہے کہ موجودہ حکومت تحریک انصاف پر تنقید کرتی ہے کہ آئی ایم ایف کے معاہدے سے ہم پیچھے ہٹے۔ جب ہمارے وقت میں آئی ایم ایف نے قیمتیں بڑھانے کا کہا تو ہم نے انکار کر دیا۔

 

Advertisement

اور آئی ایم ایف کو کہا آپ کو پیسے میں اکھٹے کر کے دوں گا اس کے لئےقیمتیں بڑھانے کی ضرورت نہیں ہے۔

 

ہم ٹیکس میں اضافہ کر کے پیسے اکھٹے کریں گے ہم نے اپنا پلان بتا کر آئی ایم ایف کو راضی کیا اور یہ معاہدہ باقاعدہ پورا بھی کیا اس حوالے سے معاہدے ویب سائٹس پر موجود ہیں۔

Advertisement

 

مزید کہا کہ ہم نے سستا تیل خریدنا تھا اور اس کے لئے ٹارگٹڈ سبسڈی بھی لینی تھی۔ ہمارے پاس تمام تر پلان موجود تھے لیکن موجودہ حکومت کے پاس کچھ نہیں ہے ۔ یہ عوام کا خیال کر کے نہیں آئے۔

 

Advertisement

آئی ایم ایف کا خیال کرنے والی حکومت عوام کی درد مند نہیں ہو سکتی۔ انھوں نے آئی ایم ایف کے تمام مطالبات مان لئے بجلی گیس کی قیمتوں میں اضافہ پیٹرول کی قیمت میں اضافہ کر دیا ۔

 

ان کے آنے کے بعد ریزرو ڈیڑھ ارب ڈالڑ سے نیچے گر گیا موڈیز نے اپنے رپورٹ میں پاکستان کی معشیت کو منفی بتا دیا ۔ واپڈا بھی ان کے آنے کے بعد تنزلی کا شکار ہو گیا ہے۔

Advertisement

 

اگر ایسے حالات رہے تو مہنگائی 25 سے 30 فیصد تک جائے گی جب فیکٹریز کو قرضہ 25 فیصد پر ملے گا تو وہ کام کیسے کریں گی ۔ ہمارے اقتدار کے دوران کورونا وباء آئی لیکن بہتر حکمت عملی کے باعث ہم نے سب کچھ سنبھال لیا۔ مہنگائی کا طعنہ دینے والی یہ حکومت مہنگائی کا سونامی لائی ہے۔

 

Advertisement

ہماری حکومت نے پیٹرول چار سالوں میں 58 روپے بڑھایا انھوں نے 30 دنوں میں 60 روپے بڑھا دیا۔ ڈالر 178 سے 200 ہوگیا آئی ایم ایف کی ہر بات آنکھیں بند کر کے نہیں مانی جا سکتی ، ایمپورٹڈ حکومت امریکہ سے ڈرتی ہےا س لئے روس سے مدد نہیں لے رہی ا بھی بھی وقت ہے ڈر بغیر ہمت کر کے روس سے تیل لیں۔

 

 

Advertisement

لیکن ایسا کرنا ان کے بس میں نہیں کیونکہ انھوں نے اپنے این این سی کے انٹرویو میں واضع کہا کہ اگر روس کی سمت گئے تو امریکہ کی جانب سے پابندیاں سخت ہو جائیں گی۔

Recent Posts

مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب بتا دیا۔

مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب… Read More

3 months ago

ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا اور کیوں دیا، جان کر آپ بھی حیران رہ جائینگے۔

ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا؟ جان کر آپ بھی حیران رہ… Read More

3 months ago

ملک کے بیشتر علاقوں میں بارشوں کی مزید پیشگوئی

رواں سال مون سون کا سیزن اپنے پورے جوش کے ساتھ جا رہا ہے اور… Read More

3 months ago