Headlines

    دنیا میں آخرت کو کامیاب بنانے کا آسان ترین نسخہ شیخ الوظائف نے فرمایا کہ روزانہ کلمہ طیبہ پڑھنا ہے اور اللہ سے کہنا ہے کہ اللہ یہ کلمہ۔۔۔۔

    اپنی زندگی کے آخری وقت کو یاد رکھیں۔

     

    یہ دنیا عارضی ہے ۔ یہ بات ہم اپنے بچپن سے سنتے آئے ہیں لیکن کبھی بھی اس کو سنجیدگی سے نہیں لیا۔ دنیا کے عارضی ہونے کی تصدیق ہر مذہب کرتا ہے۔ ہر انسان یہاں اپنی زندگی کا وقت گزار کر واپس اپنے مالک کے پاس لوٹ جاتا ہے۔

    Advertisement

     

    اسلام میں دو جہانوں کا ذکر کیا جاتا ہے جس کا مطلب ایک تو یہ جہان جہاں ہم رہ رہے ہیں اور دوسرا وہ جو بعد از وفات ہمیں میسر ہوگا۔ وہ جہان جس جگہ کو کبھی زوال نہیں آئے گا۔

     

    Advertisement

    جیسے کہ جنت اور آخرت مسلمانوں کے عقیدے کے مطابق اللہ تعالیٰ نے ایک دن حساب کتاب کا مقرر کیا ہوا ہے اُس دن سب کو ان کے اعمال کے حساب سے انعام دیا جائے گا۔

     

    اپنے آخری وقت کی تیاری کے لئے شیخ الوظائف نے بتایا کہ روزانہ 1 مرتبہ کلمہ طیبہ کو اپنی زندگی کا معمول بنالیں۔

    Advertisement

     

    ایک مرتبہ کلمہ طیبہ پڑھ کر اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں دعا کریں کہ اے اللہ یہ کلمہ میں تیرے پاس امانت رکھواتا ہوں جب میر ا آخری وقت آئے تو مجھے یہ کلمہ پڑھنا نصیب فرمانا ۔ میرے آخری وقت میں یہ امانت مجھے لوٹا دینا۔

     

    Advertisement

    اللہ تعالیٰ سے بڑھ کا امین کوئی نہیں اس عمل کو کرنے سے آپ کو آخری وقت میں کلمہ پڑھنا ضرور نصیب ہو گا ۔ انشاء اللہ۔

     

     

    Advertisement