گوگل میپ کا حیرت انگیز نیا فیچر متعارف، صارفین اب اس نئی خصوصیت سے بھی فائدہ اٹھا سکے گے

    گوگل میپ نے ایک نیا فیچر متعارف کر وا دیا۔

     

    آن لائن (اعتماد ٹی وی) موجودہ دور میں گوگل میپ کا استعمال بہت بڑھ گیا ہے آپ خواہ کسی بھی جگہ جانا چاہتے ہوں او ر راستے کا علم نہ ہو تو آپ بس لوکیشن گوگل میپ پر ڈالیں راستہ آپ کو مل جائے گا۔ اس کے علاوہ گھر بیٹھے ہی آپ کو راستے کے متعلق تمام تر معلومات بھی مل جاتی ہیں۔

    Advertisement

     

    اس گوگل میپ میں اب ایک نیا فیچر متعارف کروایا جا رہا ہے جس کے مطابق گوگل میپ آپ کے ارد گرد موجود ہوا کا تناسب بھی بتائے گا۔ اس فیچر کا نام ائیر کوالٹی لیئر رکھا گیا ہے۔ یہ صارف کو ارد گرد موجود ہوا کا معیار بتائے گا ۔

     

    Advertisement

    اگر آپ نے گھر سے باہر کسی سفر پر جانا ہے تو پہلے گوگل میپ پر ائیر کوالٹی چیک کر یں تا کہ آپ کو ارد گرد کے ماحول کا اندازہ ہوجائے اور آپ بہتر فیصلہ کر لیں کہ گھر سے نکلنا چاہیے یا نہیں۔

     

    ان تفصیلات کی معلومات کے لئے آپ کو ایپ کی سیٹنگز میں جا کر ائیر کوالٹی لئیر کی آپسن کو چننا ہوگا ۔ جس کے بعد سے آپ اس فیچر کو استعمال کر سکتے ہیں ۔

    Advertisement

     

     

    شروعات میں اس فیچر کو صرف امریکہ میں متعارف کروایا جا رہا ہے ۔ جس کے بعد اس کو تمام ممالک میں متعارف کروایا جائے گا۔

    Advertisement

     

     

    Advertisement