جانئے بجٹ میں سگریٹ پینے والوں کو کیسے جھٹکا لگا۔

    سگریٹ پینے والے ہو جائیں ہوشیار! حکومت کی جانب سے بڑا اعلان کردیا گیا ۔

     

    اسلام آباد ( اعتماد ٹی وی ) موجودہ حکومت نے مالی سال 2022 تا 2023 کا بجٹ کل پیش کیا ۔ جس میں سگریٹ پر موجودہ ٹیکس کو مزید بڑھانے کا اعلان کیا ہے۔ وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ سگریٹ پر ٹیکس 150 ارب روپے بنتا تھا جس کو بڑھا کر 200 ارب کر دیا جائے گا۔

    Advertisement

     

    مزید کہا کہ سگریٹ کا شعبہ پاکستان میں سب سے زیادہ ٹیکس ادا کر رہا ہے ۔ اس لئےہم نے یہ اہم سمجھا کہ اس پر ٹریک اینڈ ٹرین سسٹم متعارف کروایا جائے۔

     

    Advertisement

    اس سسٹم کو تین کمپنیوں پر لگا دیا گیا ہے۔ اور مستقبل میں مزیدہ کمپنیوں پر بھی اس کا اطلاق کیا جائے گا۔

     

    وزیرخزانہ نے کہا کہ اس وقت سگریٹ کے شعبے کی جانب سے ٹیکس کلیکشن 150 ارب روپے ہے جس میں آئندہ سال اضافہ ہو کر یہ200 ارب روپے تک بڑھ جائے گی۔

    Advertisement

     

     

    اس سے ملکی معشیت میں بہتری کے آثار نظر آر ہے ہیں۔ یہ ملک کا نازک وقت ہے اس وقت ایسے کڑے اور سخت فیصلوں کی ضرورت ہے۔

    Advertisement

     

     

    Advertisement