پھلوں پر اسٹیکر لگانے کی کیا خاص وجہ ہے؟
لاہور ( اعتماد ٹی وی ) اکثر اوقات پھل فروشوں کے ٹھیلوں اور دکانوں پر ایسے پھلوں کو دیکھا گیا ہے جن پر اسٹیکر لگا ہوتا ہے ان پھلوں پر موجود اسٹیکر کیوں لگا یا جاتا ہے اس کی وجہ کیا ہے؟ اس سے متعلق حیرت انگیز باتیں ہیں جو آج سے پہلے کسی کے بھی دماغ میں نہیں آئی ہو نگی۔
پھلوں پر موجود یہ اسٹکیر بتاتے ہیں کہ ان کو کیسے اُگایا گیا ہے اس کے لئے کونسا طریقہ استعمال کیا گیا ہے۔ کسی بھی پھل پر اگر 3 یا 4 ہندسوں کا اسٹیکر ہو اور اس کا پہلا نمبر 3 یا 4 سے شروع ہو تو اس کا مطلب ہے کہ یہ پھل یا سبزی زراعت کے جدید طریقوں سے بنائی گئی ہے ۔جس میں فرٹیلائزر کا استعمال زیادہ کیا گیا ہے ۔
جس پھل پر اگر 5 ہندسوں کا اسٹیکر ہو اور اس کا پہلا نمبر 8 سے شروع ہو تو اس کا مطلب ہے کہ یہ پھل یا سبزی جینٹک طریقوں سے اُگائی ہے ۔ عام طور پر خربوز ہ، تربوز ، پیپتہ اور کیلا اس ٹیکنیک سے اُگا یا گیا ہے۔
جس پھل پر اگر 5 ہندسوں کا اسٹیکر ہو اور اس کا پہلا نمبر 9 سے شروع ہو تو اس کا مطلب ہے کہ یہ پھل یا سبزی آرگینک فوڈ ہے اور اس کے پھل کی تیاری میں زراعت کے قدیم طریقوں کو استعمال کیا گیا ہے اور اس کی تیاری میں کسی قسم کی کیمیائی کھا د استعمال نہیں کی گئی۔
اگر اسٹیکر پر کوئی نام یا نمبر درج نہ ہو تو اس کا مطلب ہے کہ یہ پھل نہ تو برآمد کیا گیا ہے نہ ہی اس میں کوئی الگ خصوصیت ہے بلکہ یہ دُکاندار نے بیچنے کی غرض سے اسٹیکر چپکا دیا ہے۔
مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب… Read More
لوگ مشہوری کے لئے انعام کا اعلان کرتے دیتے مگر۔۔۔ ارشد ندیم کے پاٹنر کے… Read More
ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا؟ جان کر آپ بھی حیران رہ… Read More
رواں سال مون سون کا سیزن اپنے پورے جوش کے ساتھ جا رہا ہے اور… Read More
ارشد ندیم نے اپنی ماں سے کیا وعدہ کیا تھا، ان کی والدہ نے سب… Read More
ہم سات بہن بھائی ہیں اور سارا سال گوشت نہیں کھا پاتے، عیدالاضحٰی کو ہمیں۔۔۔۔۔… Read More