نوجوان کو شیر سے مذاق کرنا پڑ گیا مہنگا۔
آن لائن (اعتماد ٹی وی) آج کل دیکھنے میں آ رہا ہے کہ اکثر لوگ شہرت حاصل کرنے کے لئے شیر کو گھر میں پال رہے ہیں یا پھر چڑیا گھر یا سفاری پارک جا کر شیروں سے چھیڑ چھاڑ کرتے ہیں۔
نوجوان کو شیر سے مذاق کرنا پڑ گیا مہنگا۔
آن لائن (اعتماد ٹی وی) آج کل دیکھنے میں آ رہا ہے کہ اکثر لوگ شہرت حاصل کرنے کے لئے شیر کو گھر میں پال رہے ہیں یا پھر چڑیا گھر یا سفاری پارک جا کر شیروں سے چھیڑ چھاڑ کرتے ہیں۔
جس کی وجہ سے صورتحال خطرناک بھی ہو سکتے ہیں۔ کیونکہ شیر ایک پالتو جانور نہیں ہے وہ ایک جنگلی جانور ہے جو شکار کرکے کھاتا ہے۔ اس کی فطرت ہی ایسی ہے۔
ایسا ہی واقعہ سوشل میڈیا پر دیکھا جا رہا ہے جس میں ایک نوجوان شوق شوق میں شیر کے پنجرے کے پاس گیا اور اس کے پنجرے میں ہاتھ ڈالنے لگا۔ کیونکہ پنجرے کی جالی کے سوراخ چھوٹے تھے اس لئے اس کا ہاتھ تو اندر نہیں جا سکتا تھا لیکن اس نے شیر کو تنگ کرنے کے لئے انگلی پنجرے کے اندر ڈالی۔
متعلقہ شخص چڑیا گھر کا ہی ایک کارکن تھا چڑیا گھر کا نام جمیکا چڑیا گھر تھا جو سیٹ الزیبتھ نامی علاقے میں موجو دہے۔
کارکن نے شیر کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی ویڈیو بنانے کے لئے یہ حرکت کی ، اور اس مذاق مذاق میں ہی شیر نے غصے میں اس کی انگلی چبا ڈالی۔ شیر کو اس شخص کی چھیڑ چھاڑ پسند نہیں آئی جس پر اس نے اپنے دانت دکھا کر آدمی کو متنبہ بھی کیا لیکن آدمی نے اس بات پر دھیان نہیں دیا۔
اس واقعے کے عینی شاہدین جو کہ ویڈیو بھی بنا رہے تھے انھوں نے بتایا کہ یہ شخص شیر سے مذاق کر رہا تھا پھر اچانک سے گِر کر چیخنے لگا ہمیں لگا کہ مذاق کر رہا ہے جب پاس جا کر دیکھا تو ہم گھبرا گئے ۔
اس واقعے کی ویڈیو بہت زیادہ تعداد میں دیکھی جا چکی ہے لوگوں کا کہنا ہے کہ جانوروں سے مذاق کریں گے تو ایسا ہی ہو گا۔