اہم خبریں

محکمہ موسمیات نے خوشی کی نوید سنانے کے ساتھ سیلاب کے لئے خبردار بھی کر دئے، جانئے کون سے شہروں میں سیلاب کا اندیشہ ہے۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے ہائی الرٹ، پری مون سون بارشوں کا سلسلہ۔

 

اسلام آباد (اعتماد ٹی وی) پاکستان میں ہر سال مون سون بارشوں کا آغاز جولائی تا ستمبر ہوتا ہے لیکن اس سال محکمہ موسمیات کی جانب سے الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔ محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ اس سال بارشیں معمول سے زیادہ ہونگی ۔ اس کے متعلق اعلامیہ جاری کر دیا گیا ہے۔

Advertisement

 

اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ بدھ 15 جون 2022 کو بحیرہ عرب سے مرطوب ہوائیں شام کو ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہو نگی۔

 

Advertisement

جس کی وجہ سے گلگت بلتستان میں15 جون شام 23 جون تک کوٹلی، پونچھ، نیلم ، بھمیر ، میر پور، باغ، ہٹیاں ، حویلی، ویلی اور گلگت بلتستان کے علاقوں آندھی تیز ہواؤں کے ساتھ گرج چمک کے ساتھ بارش ہوگی۔

 

پنجاب /اسلام آباد 16 سے 21 جون کے دوران راولپنڈی ، مری ، اٹک، جہلم ، میانوالی، لاہور، چکوال،سرگودھا، شیخوپورہ ، جھنگ ، فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ اور 17 سے 20 جون کے دوران ملتان ، ڈیرہ غازی خان ، بھکر ، راجن پور کوٹ ادو، پاکپتن، ساہیوال، بہاولنگر، خانیوال ، خانپور اور رحیم یارخان میں وقفے وقفے سے تیز بارشیں اور آندھی کے ساتھ ہوائیں چلنے کے امکان ہیں۔
16 جون کے

Advertisement

 

 

روز ہونے پنجاب میں ہونے والی بارشوں کی وجہ سے اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے اس کے علاوہ خیبر پختونخواہ میں 22 جو ن سے مانسہرہ ، چترال، سوات، دیر ، صوابی، نوشہرو ،کوہاٹ ، وزیرستان ، بنوں اورڈیرہ اسماعیل کے علاوہ کئی علاقوں میں آندھی کے ساتھ بارشیں ہونگی۔

Advertisement

 

 

سندھ کے زیادہ تر علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہے گا البتہ 17 جون سے 19 جون تک سکھر ، لاڑکانہ اور جیکب آباد میں گرد آلود ہوائیں چلیں گی اور بارش کا بھی امکان ہے۔ بلوچستان میں 17 جون سے 20 جون کے دوران زیارت ، بارکان کوئٹہ، قلات ، چمن ، ہرنائی ،رژوب میں آندھی کے بارش کا امکان ہے۔

Advertisement

 

اس بارش کے اثرات کی وجہ ملک میں گرمی کی لہر میں کمی ہو گی بارشوں کی وجہ سے وفصلوں کو پانی فراہم ہو گا۔ پنجاب ، بالائی خیبر پختونخواہ ، کشمیر ، گلگت اور بلتستان سمیت بعض علاقوں میں طوفانی بارشوں کی وجہ سے اسٹرکچر ز کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔

 

Advertisement

 

موسلا دار بارش کی وجہ سے بالائی علاقوں میں لینڈ سلائنڈنگ بھی بڑھ جائے گی۔ محکمہ موسمیات کی جانب سے تمام علاقوں کو ہائی الرٹ کر دیا گیاہے۔

 

Advertisement

 

Recent Posts

مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب بتا دیا۔

مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب… Read More

5 months ago

ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا اور کیوں دیا، جان کر آپ بھی حیران رہ جائینگے۔

ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا؟ جان کر آپ بھی حیران رہ… Read More

5 months ago

ملک کے بیشتر علاقوں میں بارشوں کی مزید پیشگوئی

رواں سال مون سون کا سیزن اپنے پورے جوش کے ساتھ جا رہا ہے اور… Read More

5 months ago