دنیا میں ایک ایسا ڈیم بھی موجود ہے جو زمین کی گردش کو مسلسل متاثر کر رہا ہے۔
آن لائن ( اعتماد ٹی وی) جیسا کہ سب جانتے ہیں نظام شمسی میں موجود سیارے سورج کے گرد گردش کر رہے ہیں اور اپنی مدت مکمل کر تے ہیں۔ ان کی یہ گردش دنیا کے ابد سے جاری ہے اور ازل تک جاری رہے گی۔
خلاء میں موجود مختلف حادثوں کی وجہ سے ان کی گردش پر اثر پڑتا ہے جو کہ بہت کم ہوتا ہے۔
زمین ایسا سیارہ ہے جہاں زندگی ممکن ہے اور یہاں ایک ایسا ڈیم بھی موجود ہے جس کی وجہ سے زمینی گردش متاثر ہوتی ہے ۔
یہ ڈیم چین کے شہر ہوبے میں موجود ہے ۔ یہ ڈیم دنیا کا سب سے بڑا ڈیم ہے اور اس کا نام تھری گورجز ڈیم ہے۔ اس ڈیم کی خاصیت یہ ہے کہ اس میں 39 ٹریلین کلو پانی اسٹور کیا جاسکتا ہے۔
اس کی پیداواری صلاحیت 23 ہزار میگا واٹ ہے احاطہ 660 کلو میٹر لمبا اور 1.12 کلو میٹر چوڑا ہے۔
جب یہ ڈیم مکمل بھر جاتا ہے تو زمین کی گردش پر اثر انداز ہوتا ہے۔ چونکہ یہ ڈیم سطح سمند ر سے 175 میٹر کی بلندی پر بنایا گیا ہے۔اسی وجہ سے زمینی کی گردش پر اثر انداز ہوتا ہے ۔
اس کے بھرنے کی وجہ سے زمین کا انرشیا متاثر ہوتا ہے ۔ انرشیا کا کام کسی جسم کو مسلسل حرکت میں رکھنا ہوتا ہے اس لئے جب زمین کا انرشیا متاثر ہوتا ہے تو اس کی گردش میں ہلکی سے تبدیلی آتی ہے۔
جو کہ 0.06 مائیکرو سینڈ زمینی دن کو کم کر دیتی ہے۔ اس لئے یہ اثر معمولی خیال کیا جاتا ہے اتنا اثر زمین کی گردش میں زمینی ہلچل کے باعث بھی آتا ہے۔
اس ڈیم کے بنانے میں پانچ لاکھ ٹن اسٹیل استعمال ہوئی ہے۔ ڈیم کی تعمیر کا مقصد بجلی بنانا اور سیلاب سے بچاؤ کرنا ہیں ۔ ڈیم کی تعمیر میں لاگت 37 ارب ڈالر تک رہی ہے اس ڈیم کی تعمیر میں کئی دہائیاں لگی ہیں اور ابھی بھی اس میں کام جاری ہے ۔
اس کے لئے 12 لاکھ لوگوں کو ہجرت کرنی پڑی ۔اس ڈیم کا سب سے بڑا فائدہ یہ ہے کہ اس کے ذریعے پورے چین کو بجلی فراہم کی جار ہی ہے۔
مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب… Read More
لوگ مشہوری کے لئے انعام کا اعلان کرتے دیتے مگر۔۔۔ ارشد ندیم کے پاٹنر کے… Read More
ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا؟ جان کر آپ بھی حیران رہ… Read More
رواں سال مون سون کا سیزن اپنے پورے جوش کے ساتھ جا رہا ہے اور… Read More
ارشد ندیم نے اپنی ماں سے کیا وعدہ کیا تھا، ان کی والدہ نے سب… Read More
ہم سات بہن بھائی ہیں اور سارا سال گوشت نہیں کھا پاتے، عیدالاضحٰی کو ہمیں۔۔۔۔۔… Read More