مسلم لیگ ن کی حکومت نے پیٹرول کے بعد عوام کے لئے ایک او ر مشکل پیدا کر دی
اسلام آباد (اعتماد ٹی وی) تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر حماد اظہر نے عوام کو خبر دار کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت کسی پر پڑے بوجھ کو کم کرنے نہیں آئی بلکہ بڑھانے آئی ہے ۔ ایک مہینے سے کم عرصے میں انھوں نے پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ۔
انھوں نے جو بھی کہا ا س سے اُلٹ کیا۔
آٹا سستا کرنے کی بات کی تو آٹا مہنگا ہو گیا۔ پیٹرول کی قیمتوں کو بڑھانے پر غریب عوام کا خیال کر نے کہنے والے آج بھول گئے ہیں کہ عوام اب بھی وہی ہے اور عوام کے پاس اتنا پیسہ نہیں ہے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ اب ان کا اگلا قدم مزید بُرا ہوگا کیونکہ یہ آنکھیں بند کر کے آئی ایم ایف کی باتیں مان رہے ہیں۔
اب انھوں نے بجلی کی قیمتوں میں 80 فیصد اضافہ کیا ہے۔ یہ اضافہ تین ماہ کے عرصے میں کریں گے۔ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے جو ریلیف عوام کو دیا تھا وہ اب حکومت نے ختم کر دیا ہے آنے والے تین مہینوں میں بجلی کے یونٹ میں اضافہ ہو گا جس میں سے 8 روپے کے اضافے کا اعلان کیا جا چکا ہے۔
فیول ایڈجسٹمنٹ کاسٹ اور ٹیکس وغیر اس کے علاوہ ہو نگے ۔ مفتاح اسماعیل نے اپوزیشن میں بیٹھ کرکہا تھا بجلی کا فی یونٹ 12 روپے کیا جائے گا لیکن باقی باتوں کی طرح ان کے دعوے کھوکھلے رہے ان کا بجلی کا ٹیرف ہی مہنگا ہو رہا ہے جو کہ 13 روپے بڑھایا جا رہا ہے۔
مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب… Read More
لوگ مشہوری کے لئے انعام کا اعلان کرتے دیتے مگر۔۔۔ ارشد ندیم کے پاٹنر کے… Read More
ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا؟ جان کر آپ بھی حیران رہ… Read More
رواں سال مون سون کا سیزن اپنے پورے جوش کے ساتھ جا رہا ہے اور… Read More
ارشد ندیم نے اپنی ماں سے کیا وعدہ کیا تھا، ان کی والدہ نے سب… Read More
ہم سات بہن بھائی ہیں اور سارا سال گوشت نہیں کھا پاتے، عیدالاضحٰی کو ہمیں۔۔۔۔۔… Read More