اہم خبریں

ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کا پوسٹ مارٹم کروانے کے لئے عدالت نے حکم جاری کر دیا۔

ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کا پوسٹ مارٹم کروانے کے لئے عدالت نے حکم جاری کر دیا۔

 

کراچی (اعتماد ٹی وی) ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کے انتقال کا معاملہ کافی پراسرایت لئے ہوئے ہے۔ ڈاکٹر عامر لیاقت کی تدفین سے قبل پولیس کی جانب سے ان کے پوسٹمارٹم کو لازمی قرار دیا گیا تھا لیکن ان کے اہل خانہ کی جانب سے اس بات سے منع کر دیا گیا جس پر پولیس نے ان کی میت کو اہل خانہ کے حوالے کرنے سے منع کر دیا ۔ عدالت کے ذریعے تمام معاملات طے پانے کے بعد عامر لیاقت حسین کی تدفین کی اجازت دے دی گئی۔

Advertisement

 

بعدازاں کراچی کے ایک شہری نے جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی میں ڈاکٹر عامر لیاقت کے پوسٹمارٹم کروانے کی درخواست دی جس پر عدالت میں آج سماعت ہو ئی پولیس کا کہنا ہے کہ مرحوم کے جسم پر کسی قسم کی مار کے نشان نہیں تھے۔ نہ ہی ان کے لواحقین کو ان کے حوالے سے کسی پر شبہ ہے۔

 

Advertisement

 

تاہم شہری کا موقف ہے کہ ڈاکٹر عامر لیاقت حسین ایک مشہور شخصیت تھے اور شک ہے کہ ان کے جائیداد کے سلسلے میں ایسا اقدام کیا گیا ہو۔

 

Advertisement

ایکسرے میں ان کی کلائی اور کندھے کی ہڈی ٹوٹی ہوئی ہے جس سے ان کے معاملے میں شکوک پیدا ہو رہے ہیں۔ اس لئے ضروری ہے کہ ان کے پوسٹمارٹم کے ذریعے اصل وجہ کے متعلق معلوم کیا جائے ۔

 

 

Advertisement

جس پر عدالت کی جانب سے فیصلہ محفوظ کرنے کے بعد پولیس کو احکامات جاری کئے گئے کہ مرحوم ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کا پوسٹمارٹم کیا جائے۔

 

Advertisement

Recent Posts

مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب بتا دیا۔

مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب… Read More

3 months ago

ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا اور کیوں دیا، جان کر آپ بھی حیران رہ جائینگے۔

ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا؟ جان کر آپ بھی حیران رہ… Read More

3 months ago

ملک کے بیشتر علاقوں میں بارشوں کی مزید پیشگوئی

رواں سال مون سون کا سیزن اپنے پورے جوش کے ساتھ جا رہا ہے اور… Read More

3 months ago