مسلم لیگ (ن) نے ‘ٹائیگر فورس ڈے ‘ منانے پر پی ٹی آئی کو شدید تنقید کا نشانہ بنا ڈالا۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) نے اتوار کے روز ‘ٹائیگر فورس ڈے’ منانے پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی حکومت پر شدید تنقید کی اور الزام لگایا کہ رضاکار فورس کے ممبر پنجاب میں رشوت لے رہے ہیں۔
مسلم لیگ (ن) پنجاب کی ترجمان عظمہ بخاری نے ایک بیان میں کہا کہ ٹائیگر فورس ڈے منانے پر حکومت کو شرم سے مر جانا چاہیے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ فورس کے تین رضاکار صرف لاہور میں ہی رشوت لیتے ہوئے پائے گئے ہیں۔