اہم خبریں

ٹائیگر فورس ڈے۔ شجرکاری مہم میں کروڑوں کی کرپشن کا انکشاف۔ (ن) لیگ میدان میں آگئی

مسلم لیگ (ن) نے ‘ٹائیگر فورس ڈے

‘ منانے پر پی ٹی آئی کو شدید تنقید کا نشانہ بنا ڈالا۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) نے اتوار کے روز ‘ٹائیگر فورس ڈے’ منانے پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی حکومت پر شدید تنقید کی اور الزام لگایا کہ رضاکار فورس کے ممبر پنجاب میں رشوت لے رہے ہیں۔

مسلم لیگ (ن) پنجاب کی ترجمان عظمہ بخاری نے ایک بیان میں کہا کہ ٹائیگر فورس ڈے منانے پر حکومت کو شرم سے مر جانا چاہیے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ فورس کے تین رضاکار صرف لاہور میں ہی رشوت لیتے ہوئے پائے گئے ہیں۔

Advertisement

مزید جانیے: حجر اسود کیسے جنت سے زمین پر اُتارا گیا۔

 

بخاری نے وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کو تنقید کا نشانہ بنانے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف کی اربوں کی درخت لگانے کی مہم میں بُری طرح ناکام ہو چکی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مقامی اور غیر ملکی میڈیا نے اربوں شجرکاری منصوبے میں پرویز خٹک کی زیر قیادت خیبر پختونخوا حکومت کی بڑے پیمانے پر بدعنوانی کا انکشاف بھی کیا ہے۔

Advertisement

بخاری نے دعوی کیا کہ گذشتہ سال صوبا ئی حکومت نے سر سبز پنجاب پروگرام کے تحت لگائے گئے درخت ضائع ہوگئے ہیں۔ انہوں نے الزام لگایا کہ وزیر اعلی پنجاب سر سبز پنجاب پروگرام سے پیسہ کما رہے ہیں۔

یا د رہے کہ وزیراعظم عمران نے ٹائیگر فورس ڈے کے موقع پر شجرکاری مہم کا اعلان کیا تھا۔

 

Advertisement

مزید جانیے:  تاریخی عبادت گاہ آیا صوفیہ میں 86 سال بعد نمازِ جمہ ادا کی گئی۔ تاریخ میں یہ مسجد کن مراحل سے گزری۔ دلچسپ تحریر پڑھیں

جولائی میں، وزیر اعظم عمران خان نے اعلان کیا تھا کہ 9 اگست ٹائیگر فورس ڈے کے طور پر منایا جائے گا۔ کیونکہ پاکستاں کا ماحول بہت آلودہ ہو چکا ہے اور آب و ہوا کی تبدیلی کے منفی اثرات سے نمٹنے کے لئے ملک بھر میں بڑے پیمانے پر شجرکاری مہم کا آغاز کیا جائے گا۔ ایک پیغام میں، وزیر اعظم نے کہا کہ وہ شجرکاری مہم میں حصہ لیں گے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ ہمیں 2023 تک 10 ارب درخت لگانے ہیں۔

Advertisement

پودے لگانے کی مہم کے پیچھے آلودگی اور گلوبل وارمنگ کا محرک قرار دیتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ رضاکار فورس زیادہ سے زیادہ درخت لگا کر ایک ریکارڈ قائم کرے گی۔

وزیر اعظم عمران نے کہا کہ آلودگی کی وجہ سے عام لوگوں کی صحت بگڑ رہی ہے اور اب وقت آگیا ہے کہ مسئلے کا حل نکا لا جائے۔

 

Advertisement

مزید پڑھیے: گرمی میں پسینے کی بدبو دُور کرنے کا طریقہ

Recent Posts

مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب بتا دیا۔

مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب… Read More

5 months ago

ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا اور کیوں دیا، جان کر آپ بھی حیران رہ جائینگے۔

ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا؟ جان کر آپ بھی حیران رہ… Read More

5 months ago

ملک کے بیشتر علاقوں میں بارشوں کی مزید پیشگوئی

رواں سال مون سون کا سیزن اپنے پورے جوش کے ساتھ جا رہا ہے اور… Read More

5 months ago